شب زفاف کی صبح شوہر کے لیے اللہ کے رسول ﷺکی وصیتوں میں سے ایک وصیت یہ ہے کہ وہ مہمانوں کا استقبال کرے، ان کو سلام کرے اور ان کے لیےدعائے برکت کرے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں :" حضرت زینب کی شادی پر آپ ﷺنے ولیمہ کیا تو آپنے مسلمانوں کو پیٹ بھر روٹی اور گوشت کھلایا، پھر اس کے بعد شادی پر اپنے معمول کی طرح امہات المؤمنین کے گھر تشریف لے گئے اور ان کو سلام کیا، انہوں نے بھی آپ کو سلام کیا اور آپکے لیےدعائے برکت کی"۔ [1] لہذا شوہر کو چاہیے کہ وہ گھر کے آنگن یا استقبال کی جگہ بیٹھے اور آنے والے مہمانوں کا استقبال و خیر مقدم کرے اور انہیں اچھے کھانے اور عمدہ پھل پیش کرے، پس ملاحظہ فرمائیں کہ حضور ﷺکی کتنی عظیم اور بلند و بالا وصیتیں ہیں جو لوگوں کے درمیان الفت و محبت پیدا کرتی ہیں۔ [1] حدیث صحیح ، طبقات الکبریٰ لابن سعد (107/8)