بیت الخلا میں داخل ہونے اور اس سے نکلنے کی سنتیں : 1- داخل ہوتے وقت پہلے بائیں پاؤں کو داخل کرنا اور نکلتے وقت پہلے داہنے پاؤں کو باہر نکالنا۔ 2- داخل ہونے کی دعا: (اللهمَّ إنِّي أعوذ بك من الخُبُثِ والخبائِثِ)[ترجمہ: اے اللہ! میں ناپاک جنوں اور ناپاک جنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں]۔ (بخاری اور مسلم) 3- نکلنے کی دعا: (غُفْرَانَكَ) [اے اللہ ! میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں] ( نسائی کے علاوہ تمام اصحاب سنن نے اسے ذکر کیا ہے) انسان دن اور رات میں کئی بار بیت-الخلا جاتا ہے لہذا جب جب جائے تو داخل ہوتے اور نکلتے وقت ان چاروں سنتوں پر عمل کرے، دو سنتیں داخل ہوتے وقت اور دو سنتیں نلکتے وقت.