1. البم
  2. شک میں ڈالنے والی چیز کو چھوڑ کر ایسی چیز اختیار کر جو تجھے شک میں نہ ڈالے

شک میں ڈالنے والی چیز کو چھوڑ کر ایسی چیز اختیار کر جو تجھے شک میں نہ ڈالے

672 2020/11/01
شک میں ڈالنے والی چیز کو چھوڑ کر ایسی چیز اختیار کر جو تجھے شک میں نہ ڈالے

حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول ﷺ سے یہ بات یاد کی (کہ آپ ﷺ  نے ارشاد فرمایا ):

شک میں ڈالنے والی چیز کو چھوڑ کر ایسی چیز اختیار کر جو تجھے شک میں نہ ڈالے، کیونکہ سچ اطمینان ہے اور جھوٹ شک ہے "۔

یہ حدیث پاک نبی کریم ﷺ کی جوامع الكلم احادیث مبارکہ میں سے ہے، یہ بہت سے معانی پر مشتمل ہے جو غور و فکر کرنے والے کے لئے ظاہر ہیں، حلال و حرام، طہارت، نماز، روزہ، حج، زکات اور دیگر عبادات و معاملات کے ابواب میں یہ حدیث اصل الاصول ہے، کس بھی فقیہ کو اصول و فروع میں اسے بے نیازی نہیں ہے، جب شک و یقین کا ٹکراؤ ہو تو مفتی و مستفتی دونوں کو اس کی ضرورت پیش آتی ہے۔

 جو قواعد اس حدیث کے تحت آتے ہیں ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں :

 (1) یقین شک سے زائل نہیں ہوتا ہے۔

(2) یقین کا صرف یقین سے ہی ارتفاع ہوتا ہے۔

(3) اصل کو لینا اور شک کو چھوڑنا اور هر چیز کو اس کی اصل پر باقی رکھنا۔

(4) کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے میں شک ہوتو اصل یہ ہے کہ اس نے وہ کام نہیں کیا۔

(5) کس کام کے کرنے میں یقین ہو لیکن اس کی مقدار یعنی قلت و کثرت میں شک ہو تو قلیل پر محمول کیا جائے گا، کیونکہ قلیل بہر صورت متیقن ہے۔

 (6)   غلط گمان کا کوئی اعتبار نہیں۔

" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day