Search
البم
-
آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: " آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہذا تم میں سے ہر ایک یہ دیکھ لے کہ وہ کس سے میل جھول رکھ رہا ہے"، اور مؤمل کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: " کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے"۔ اچھے دوستوں کا انتخاب ... مزید دیکھئے
-
اور اوپروالا (دینے والا)ہاتھ نیچے والے ہاتھ (مانگنے والے) سے بہتر ہے
حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا : " ابن آدم! اگر تو اپنی حاجت سے زائد مال اللہ کی راہ میں خرچ کرے گاتو یہ تیرے لیے بہتر ہوگا، اور اگر تو اسے روک رکھے گا تو یہ تیرے لیے برا ہوگا، اور بقدر کفاف خرچ کرنے میں تیری ملامت نہیں کی جائے گی اور صدقہ وخیرات دیت ... مزید دیکھئے
-
اللہ نے تم پر حج فرض کیا ہے لہذا تم حج کرو
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا تو ارشاد فرمایا: " اے لوگوں! اللہ نے تم پر حج فرض کیا ہے لہذا تم حج کرو"، تو ایک شخص نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول کیا ہر سال (حج فرض ہے)؟ تو آپ ﷺ خاموش رہے یہاں تک کہ اس شخص نے تین مرتبہ یہی سوال کیا، تو نبی ... مزید دیکھئے
-
دنیا سے بے رغبت ہو جا، اللہ تجھ سے محبت کرنے لگے گا
حضرت ابو العباس سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: ایک شخص نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور بولا : اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جسے کرنے سے اللہ مجھ سے محبت کرے اور لوگ (بھی ) مجھ سے محبت کریں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : " دنیا سے بے رغبت ہو جا، اللہ تجھ س ... مزید دیکھئے
-
مسلمان مسلمان کا بھائی ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا :" ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، ایک دوسرے پر ( پھنسانے کے لئے) بولی نہ بڑھاؤ، ایک دوسرے سے بغض و عداوت نہ رکھو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، اور تم سے کوئی کسی کی بیع پر بیع نہ کرے، اور اللہ کے بندے بھائی بھائی ہو جاؤ، ... مزید دیکھئے
-
غصہ مت کر
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اللہ کے رسول ﷺ سے عرض کیا: مجھے کچھ وصیت فرمائیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: " غصہ مت کر"۔ &n ... مزید دیکھئے
-
شک میں ڈالنے والی چیز کو چھوڑ کر ایسی چیز اختیار کر جو تجھے شک میں نہ ڈالے
حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول ﷺ سے یہ بات یاد کی (کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ): شک میں ڈالنے والی چیز کو چھوڑ کر ایسی چیز اختیار کر جو تجھے شک میں نہ ڈالے، کیونکہ سچ اطمینان ہے اور جھوٹ شک ہے "۔ یہ حدیث پاک نبی کریم ﷺ کی جوامع الكلم احادیث مبارکہ م ... مزید دیکھئے
-
بیشک اللہ نے ہر چیز پر احسان فرض کیا ہے
حضرت ابو یعلی شداد بن اوس رضی اللہ عنہ اللہ کے رسول ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: " بیشک اللہ نے ہر چیز پر احسان فرض کیا ہے، چنانچہ جب تم قتل کرو تو اچھی طرح قتل کرو، اور جب تم ذبح کرو تو اچھی طرح ذبح کرو، اور تم میں سے ہر ایک اپنی چھری کو تیز کرلے اور جانور کو راحت پہنچائے"۔ اسلامی ... مزید دیکھئے
-
تم میں سے کوئی موت کی تمنا نہ کرے
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا : " تم میں سے کوئی بھی کسی پریشانی کی وجہ سے موت کی تمنا نہ کرے، اگر کرنا ہی ہے تو یہ کہے: اے اللہ! جب تک میرے لیے زندگی بہتر ہے تو اس وقت زندہ رکھ، اور جب میرے لیے موت بہتر ہو تو موت عطا فرما"۔ (بخاری ومسلم)یہ حد ... مزید دیکھئے
-
تم میں جو نکاح کرنے کی طاقت رکھتا ہے تو وہ نکاح کر لے
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺنے ارشاد فرمایا : " اے نوجوانوں کی جماعت! تم میں جو نکاح کرنے کی طاقت رکھتا ہے تو وہ نکاح کر لے، کیونکہ یہ نگاہ کو زیادہ نیچی رکھتا ہے اور شرم گاہ کی حفاظت کرتا ہے، اور جو اس کی طاقت نہیں رکھتا تو وہ روزے رکھے، کیونکہ وہ ا ... مزید دیکھئے
-
جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں : اللہ کے رسول ﷺنے ارشاد فرمایا : " جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے، اور جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت کرے"۔ شیخین نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسے اس طرح روایت کی ... مزید دیکھئے
-
پانچ(چیزوں) کو پانچ سے پہلے غنیمت جانو
اللہ کے رسول ﷺنے ارشاد فرمایا: " پانچ(چیزوں) کو پانچ سے پہلے غنیمت جانو: بڑھاپے سے پہلے جوانی کو، بیماری سے پہلے تندرستی کو، فقیری سے پہلے مالداری کو، مصروفیت سے پہلے فراغت کو اور موت سے پہلے زندگی کو"۔ (امام حاکم نے اسے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ شیخین کی شرطوں پر یہ حدیث صحیح ہے) یہ حدیث ... مزید دیکھئے