1. البم
  2. اور اوپروالا (دینے والا)ہاتھ نیچے والے ہاتھ (مانگنے والے) سے بہتر ہے

اور اوپروالا (دینے والا)ہاتھ نیچے والے ہاتھ (مانگنے والے) سے بہتر ہے

4582 2020/11/01
اور اوپروالا (دینے والا)ہاتھ نیچے والے ہاتھ (مانگنے والے) سے بہتر ہے

حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا :

" ابن آدم! اگر تو اپنی حاجت سے زائد مال اللہ کی راہ میں خرچ کرے گاتو یہ تیرے لیے بہتر ہوگا، اور اگر تو اسے روک رکھے گا تو یہ تیرے لیے برا ہوگا، اور بقدر کفاف خرچ کرنے میں تیری ملامت نہیں کی جائے گی اور صدقہ وخیرات دیتے وقت ان لوگوں سے شروع کر جن کی کفالت تیرے ذمہ ہے ، اور اوپروالا (دینے والا)ہاتھ نیچے والے ہاتھ (مانگنے والے) سے بہتر ہے"۔

یہ حدیث پاک اولیاء کے لئے ان لوگوں کے حق میں وصیت ہے جن کی کفالت اور ان کے معاملات کی دیکھ بھال ان کے ذمے میں ہیں، وہ لوگ اسکی اولاد، بیویاں، جن کا نفقہ اس پر واجب ہے جیسے ماں باپ اور وہ بہنیں جن کی کفالت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

نبی کریم ﷺ نے ایسے عمدہ جملوں کے ذریعے اس وصیت کی تمہید باندھی جو اس بات کی ترغیب دلاتے ہیں کہ بغیر اسراف و مجبوری کے حتی الامکان ضرورت سے زیادہ مال و دولت کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنا چاہیے، اور پھر ایسی حکمت کے ذریعہ اس وصیت کا اختتام کیا جو عزت، عفت نفس، قناعت اور مستحقین کے لئے طاقت بھر مال خرچ کرنے کے بارے میں ایک مثل بن گئی ہے۔

" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day