1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. مسلمان مسلمان کا بھائی ہے

مسلمان مسلمان کا بھائی ہے

2402 2019/08/20 2024/09/13
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी Español

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا :

" ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، ایک دوسرے پر ( پھنسانے کے لئے) بولی نہ بڑھاؤ، ایک دوسرے سے بغض و عداوت نہ رکھو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، اور تم سے کوئی کسی کی بیع پر بیع نہ کرے، اور اللہ کے بندے بھائی بھائی ہو جاؤ، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ وہ اس پر ظلم کرے، نہ اسے رسوا کرے اور نہ ہی وہ اسے حقیر سمجھے، تقوی یہاں ہے، آپ ﷺ نے یہ جملہ تین بار ارشاد فرماتے ہوئے اپنے سینے کی طرف اشارہ کیا، آدمی کے برا پونے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے، اور ہر مسلمان کا خون و مال اور اس کی عزت و آبرو دوسرے مسلمان پر حرام ہے"۔                                                       (مسلم)

اسلام کی بنیاد ایمانی اخوت و بھائی چارگی پر ہے جو سارے لوگ کو ایک جگہ جمع کر دیتی ہے اگرچہ وہ ملک و شہر، معاشرے و ماحول، حسب و نسب، علم وعمل، مال و دولت اور جاہ و منصب میں ایک دوسرے سے مختلف ہوں۔

اللہ رب العزت قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے :

إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ (الحجرات: 10)

ترجمہ : مسلمان مسلمان بھائی ہی ہیں۔

وہ ہر اس اعتبار سے بھائی بھائی ہیں جسے لفظ بھائی شامل ہے۔

 دینی اخوت و بھائی چارگی اللہ رب العزت کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ہے، اسی سے مسلمان ایک ہوتے ہیں اور امن و سلامتی اور پیار و محبت سے زندگی بسر کرتے ہیں، اور اسی سے وہ اپنے دشمنوں پر فتح و نصرت حاصل کرتے ہیں، کیونکہ یہ بھائی چارگی اور اتحاد خود ایک طاقت و قوت ہے، دلوں میں اگر ایمان کی روشنی پھیل جائے تو سارے حسد و کینے دور ہو جائیں گے، اور پھر ساری روحیں اور سبھی دل ایک ہو جائیں گے ، تمام بھائی ایک مقصد، ایک رائے اور ایک کلمہ پر ایک جگہ جمع ہو جائیں گے، اور پھر اس بھائی چارے کی وجہ سے دنیا و آخرت دونوں میں انہیں سعادت نصیب ہوگی، اور ساری دشمن قوتیں ان کا مقابلہ کرنے یا انہیں کچھ نقصان پہنچانے سے عاجز ہو جائیں گی، لہذا اسلامی اخوت و بھائی چارے سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہے۔

 

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day