1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سات چیزوں کے کرنے کا حکم دیا اورسات چیزوں سے منع فرمایا

رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سات چیزوں کے کرنے کا حکم دیا اورسات چیزوں سے منع فرمایا

2296 2020/06/17 2024/11/03
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी

میں حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سات چیزوں کے کرنے کا حکم دیا  اورسات چیزوں سے منع فرمایا:  مریض کی عیادت کرنے، جنازے میں شریک ہونے، چھنیک کا جواب دینے، دعوت کرنے والے کی دعوت قبول کرنے، سلام کو خوب عام کرنے، مظلوم کی مددکرنے اور قسم پوری کرنے کا ہمیں حکم دیا،  اور سونے کی انگوٹھی پہننے، چاندی کے برتن میں( کھا نے) پینے، ارغوانی (سرخ) گدوں سے (جبکہ وہ ریشم کے ہوں)، مصر کے علاقے قس کے بنے ہوئے کپڑوں (جو ریشم کے ہو تے تھے)، (کسی بھی قسم کے) ریشم، استبرق (ریشم کا موٹا کپڑا) اور دیباج ( ریشم کا باریک کپڑا ) کے کپڑے پہنے سے منع فرمایا۔"

 اس حدیث پاک میں نبی کریم ﷺنے ہمیں سات چیزوں کے کرنے کا حکم دیا، کیونکہ یہ چیزیں نیکی، صلہ رحمی، ادب واحترام، شفقت ورحمت، پرہیزگاری اور نیکی پر معاونت کے باب سے ہیں۔

مذکورہ حدیث پاک میں جو آداب بیان ہوئے ہیں، بس یہی وہ آداب نہیں ہیں جنہیں نبی اکرم ﷺنے ہمیں اپنانے اور ان سے ہمیں آراستہ ہونے کی ترغیب دلائی اور حکم بھی فرمایا ہے، بلکہ ان کے علاوہ بہت سے اور بھی آداب واخلاق ہیں جن سے آراستہ ہونے کا نبی کریم ﷺنے  ہمیں حکم فرمایا ہے، لیکن راوی نے وہ آداب بیان کیے جو انہیں روایت کے وقت یاد آئے یا اس وجہ سے یہی تعداد بیان کی تاکہ ہمیں انہیں یاد رکھنے میں آسانی ہو اور ہم اوامر نواہی اور وصیتوں میں رسول اللہ ﷺکی بہتر طریقے سے اتباع کر سکیں۔

یہ سات چیزیں مروءت انسانیت اور اچھے اخلاق کے ساتھ ساتھ عبادت سے بھی ہیں، اور ان چیزوں  سےدلوں میں بڑا اثر پڑتا ہے، چنانچہ ان سے مودت ومحبت، شفقت ورحمت اور لوگوں کے درمیان بھائی چارہ کا پتہ چلتا ہے۔

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day