1. مضامين
  2. دن اور رات کی ایک ہزار (1000) سنتیں
  3. نماز کے بعد کی سنتیں

نماز کے بعد کی سنتیں

1364 2020/01/13 2024/12/18
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Deutsch Español Italiano Indonesia Русский 中文 Português Nederlands हिन्दी 日本の

نماز کے بعد کی سنتیں

1= تین بار استغفار کرنا، یعنی ( أَسْتَغْفِرُ اللّه) [میں اللہ سے بخشش کا طالب ہوں] کہنا اور پھر یہ دعا پڑھنا:

( اَللّهمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَالْجَلاَلِ وَالْإِکْرَامِ )

[ اے اللہ ! تو سلامتی والا ہے اور تجھ ہی سے سلامتی ہے، تو بابرکت، ہے اے بزرگی اور عزت والے]۔                                                                                                 (مسلم)

2= یہ دعا پڑھنا : ‏‏ [ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور اسی کیلئے ساری بادشاہت ہے اور اسی کیلئے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہرچیز پر قادر ہے، اے اللہ ! جو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی بزرگی والے کی بزرگی تیرے مقابلہ میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی]                   (بخاری، مسلم )

3=یہ دعا پڑھنا : (لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيْكَ لَهُ، لَهُ الـمُلْكُ، وَلَهُ الحَمْدُ، وهُوَ عَلَى كُلِّ شَيءٍ قَديرٌ، لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ باللَّهِ، لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ، وَلا نَعْبُدُ إلاَّ إيَّاهُ، لَهُ النِّعْمَةُ ولَهُ الفَضْلُ ولَهُ الثَّنَاءُ الحَسَنُ، لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ مُخلِصِينَ لَهُ الدِّيْنَ ولَوْ كَرِهَ الكَافِرُونَ)

[ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کیلئے ساری بادشاہت ہے اور اسی کیلئے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہرچیز پر قادر ہے، اللہ کی توفیق کے بغیر نہ کسی برائی سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ کچھ کرنے کی قوت، اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اور ہم اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے، ساری نعمتیں، سارا فضل اور سب اچھی ثناء اسی کیلئے ہے، اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، ہم اسی کیلئے دین کو خالص کرتے ہیں اگرچہ کافروں کو یہ بات نا گوار گزرے]                                                                             (مسلم)

4= 33 بار " سبحان اللہ" 33 بار " الحمد للہ" اور 33 بار " واللہ أکبر " کہنا ، پھر ایک بار : (لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيْكَ لَهُ، لَهُ الـمُلْكُ، وَلَهُ الحَمْدُ، وهُوَ عَلَى كُلِّ شَيءٍ قَديرٌ) [اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے ساری بادشاہت ہے، اور اسی کے لئے تمام تعریفیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ] پڑھنا                                                                          (مسلم)

5= یہ دعاء پڑھنا : (اَللّهمَّ أَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ) [ اے اللہ ! اپنے ذکر ، اپنے شکر اور اپنی عبادت میں حسن پیدا کرنے پر میری مدد فرما]                      (ابو داؤد، نسائی)

6= یہ دعاء پڑھنا : (اَللّهمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِك مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوْذُ بِك مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلٰی أَرْذَلِ الْعُمْرِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنةِ الدُّنْیَا وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ)

[ اے اللہ ! میں بزدلی، بے غرض عمر کی طرف لوٹائے جانے، دنیا کے فتنے اور قبر کے عذاب سے سے تیری پناہ چاہتا ہوں]۔                                                                                  (بخاری)

7=یہ دعاء پڑھنا ( رَبِّ قِنِیْ عَذَابَكَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ)

[ اے میرے رب ! مجھے اس دن اپنے عذاب سے بچانا جب تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا]

حضرت براء فرماتے ہیں کہ جب ہم اللہ کے رسول ﷺ کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہماری خواہش ہوتی کہ ہم آپ کے دائیں طرف ہوں اور آپﷺ ہماری طرف متوجہ ہوں، تو میں نے انھیں یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا :

" رَبِّ قِنِیْ عَذَابَكَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَك"[ اے میرے رب ! مجھے اس دن اپنے عذاب سے بچا جس دن  تو اپنے بندوں کو اٹھائے]                                                        ( مسلم )

8 = آخری تین سورتوں کو پڑھنا۔ مغرب اور فجر کے بعد انھیں تین تین مرتبہ پڑھنا مسنون ہے۔

( ابو داؤد ، ترمذی،  نسائی)

9= آ یۃ الکرسی(اللہ لا الہ الا اللہ ھو ) پڑھنا۔                                                ( نسائی)

10= فجر اور مغرب کے بعد دس بار یہ دعا پڑھنا:

(إلَهَ إلاَّ اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيْكَ لَهُ، لَهُ الـمُلْكُ، وَلَهُ الحَمْدُ، یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وهُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ)

[ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کیلئے ساری بادشاہت ہے اور اسی کیلئے تمام تعریفیں ہیں، وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے]                              ( ترمذی)

11= مذکورہ تسبیحات کی گنتی ہاتھ پر کرنا، اور ایک مختلف فیہ روایت میں ہے کہ گنتی دائیں ہاتھ پر کرے ، اور دوسری روایتیں اسکی تائید بھی کرتی ہیں۔

* مذکورہ بالا دعاؤں کو جگہ تبدیل کئے بغیر اپنی جائے نماز پر بیٹھے بیٹھے پڑھے.

* ان تمام سنتوں پر اگر ہر فرض نماز کے بعد عمل کیا جائے تو تقریباً(55) سنتوں پر عمل ہوگا اور فجر اور مغرب کے بعد اس سے بھی زیادہ۔

    ہر فرض نماز کے بعد ان سنتوں پر عمل کرنے اور ان پر دوام برتنے کے فوائد:

1 = دن اور رات کی ہر نماز کے بعد اگر کوئی مسلمان شخص ان تسبیحات کو پڑھے تو اس کے لئے(500) صدقوں کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے جیسا کہ اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان ہے کہ:

" ہر تسبیح ( سبحان اللہ ) ایک  صدقہ ہے اور ہر تکبیر ( اللہ اکبر) ایک صدقہ ہے اور ہر (الحمد للہ ) ایک صدقہ ہے اور ہر ( لا إلہ إلا اللہ) ایک صدقہ ہے۔"                                                           ( مسلم )

امام نووی نے ارشاد فرمایا : اس کے لئےصدقہ کا اجروثواب  ملے گا۔

2= اسی طرح دن اور رات کی ہر نماز کے بعد اگر کوئی مسلمان شخص ان تسبیحات کو پڑھے تو اس کے لئے جنت میں (500)  درخت لگا دیے جاتے ہیں، اس لیے کہ ایک حدیث میں ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ حضرت ابو ہریرہ کے پاس سے گذرے جو کہ درخت لگا رہے تھے۔، تو آپﷺ نے ارشاد فرمایا:

" اے ابوہریرہ ! کیا میں تمھیں اس سے بہتر شجر کاری نہ بتاؤں ؟ ابوہریرہ نے عرض کیا : کیوں نہیں؟ اے اللہ کے رسولﷺ ! تو آپﷺ نے فرمایا : تم"سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ" کہا کرو، ہر ایک کے بدلے میں تمھارے لئے جنت میں ایک درخت لگا دیا جائے گا"۔     

( ابن ماجہ نے اسے روایت کیا ہے، اسے البانیؒ نے صحیح کہا ہے)

3= جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھتا ہے تو اسکے اور جنت کے درمیان صرف اسکی موت کا فاصلہ رہ جاتا ہے.

4= جو شخص ان تسبیحات کو پڑھتا ہے اسکے گناہ چاہے سمندر کے جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں معاف کر دیئے جاتے ہیں ۔                                                                                (صحیح مسلم)

5= جو ان تسبیحات کو ہمیشہ پڑھے گا وہ دنیا و آخرت کی ذلت ورسوائی سے محفوظ رہے گا جیسا کہ حدیث پاک میں ہے " کچھ ایسی دعائیں ہیں جن کا پڑھنے والا رسوا نہیں ہوتا اور پھر ان تسبیحات کو ذکر کیا۔           (مسلم)

6= فرض نماز میں جو خلل اور کمی واقع ہوتی ہے وہ ان سنتوں سے پوری ہو جاتی ہے۔

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day