1. مضامين
  2. دن اور رات کی ایک ہزار (1000) سنتیں
  3. کپڑے پہننے کی سنتیں

کپڑے پہننے کی سنتیں

2674 2019/12/18 2025/01/18
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Deutsch Español Italiano Indonesia Русский 中文 Português Nederlands हिन्दी 日本の

جن کاموں کو تقریباً اکثر لوگ دن و رات میں بار بار کرتے ہیں انہیں میں سے کپڑے پہننا اور اتارنا بھی ہے مثلاً یا تو نہانے، یا سونے یا کسی اور کام کے لیے کپڑے پہنتے اور اتارتے ہیں۔

            کپڑے پہننے اور اتارنے کی چند سنتیں ہیں: 

1- ( بسم الله) پڑھنا چاہے کپڑے اتارے یا پہنے، امام نووی نے ارشاد فرمایا :( بسم الله)  پڑھنا تمام ( نیک) کاموں میں مستحب ہے۔

2 - اللہ کے رسولﷺ جب بھی کوئی کپڑا، قمیص، چادر یا عمامہ پہنتے تو آپ فرماتے تھے :

" اللَّهُمَّ إني أسْألُكَ مِنْ خَيرهِ وخَيْرِ مَا صُنِعَ لَهُ، وأعوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ وشَرِّ ما صُنِعَ لَهُ"

[اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی اور جس چیز کےلئے یہ بنایا گیاہے اس کی بھلائی طلب کرتا ہوں،اور اس کی بُرائی سے اور جس چیز کےلئے یہ بنایا گیاہےاس کی بُرائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں” ]

( اسے امام داؤد، ترمذی اور احمد نے روایت کیا ہے، ابن حبان اور حاکم نے اس کی تصحیح کی ہے، امام حاکم نے فرمایا کہ یہ امام مسلم کی شرط کے مطابق ہے، امام ذہبی نے ان کی موافقت کی ہے)۔

3 - کپڑے پہنتے وقت داہنے سے شروع کرے، کیونکہ اللہ کے رسولﷺکی حدیث پاک میں ہے: " جب تم (کپڑے) پہنے تو اپنے داہنے سے شروع کرو"۔ (ترمذی، داؤد  ابن ماجہ، یہ حدیث صحیح ہے)

4- اور جب اپنے کپڑوں اور پائجاموں کو اتارے تو پہلے بائیں کو اتارے اور پھر داہنے کو۔

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day