1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. پانچ(چیزوں) کو پانچ سے پہلے غنیمت جانو

پانچ(چیزوں) کو پانچ سے پہلے غنیمت جانو

5062 2019/08/18 2025/01/18
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी Español

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنھما سے روایت ہے وہ کہتے : اللہ کے رسول ﷺنے ارشاد فرمایا: " پانچ(چیزوں) کو پانچ سے پہلے غنیمت جانو: بڑھاپے سے پہلے جوانی کو، بیماری سے پہلے تندرستی کو، فقیری سے پہلے مالداری کو، مصروفیت سے پہلے فراغت کو اور موت سے پہلے زندگی کو"۔

(امام حاکم نے اسے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ شیخین کی شرطوں پر یہ حدیث صحیح ہے)

یہ حدیث اپنے معانی میں واضح، اہداف و مقاصد میں قوی اور ہر اس جیز کو جامع و شامل ہے جس میں مسلمان (بلکہ ہر ایک) کے لئے دین و دنیا كى بھلائی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کی بھلائی دین کی بھلائی میں ہے، اور آخرت کی بھلائی ان دونوں کی بھلائی میں ہے، کیونکہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے، اور یہ اس وقت ہی ہوگا جب دین ہی اس کا منہج اور دستور حیات ہو۔

زندگی خاص مقامات میں کچھ سانسوں کا نام ہے جو کہ موت سے کٹ جاتی ہیں، تب انسان فالتو کاموں میں اپنی زندگی برباد کرنے پر افسوس کرتا ہے لیکن اب اس کا افسوس کرنا کچھ فائدہ نہ دے گا، اور نہ ہی اسے اپنے، اپنے اللہ اور دوسرو ں  کے حقوق میں کوتاہی کرنے کے عذاب سے بچائے گا۔

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day