1. مضامين
  2. الله كےرسول محمدﷺكى ذات گرامي
  3. محمد ﷺبردباری اور اچھی طرح درگزر و معاف کرنے والے شخص تھے

محمد ﷺبردباری اور اچھی طرح درگزر و معاف کرنے والے شخص تھے

983 2020/11/07 2024/12/22
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Deutsch Español Indonesia Русский עברית 中文

جو بھی عظیم لوگوں اور بادشاہوں کی تاریخ کو پڑھے گا تو وہ نبیوں اور رسولوں کے علاوہ تمام میں ایک بات عام پائے گا، وہ یہ کہ وہ اپنی ہاری ہوئی جنگوں کا بدلہ اپنی جیتی ہوئی جنگوں میں لے لیتے تھے۔ 


لیکن اللہ کے رسول  ﷺنے فاتح کے اخلاق کی ایک بڑی مثال دی، چنانچہ آپ کو مکہ سے نکالا گیا، آپ کی جائیداد آپ سے چھین لی گئی اور اعلان نبوت کے آغاز میں مکہ والوں نے آپ کو بری طرح ستایا اور  بہت زیادہ ظلم وستم کیے، لیکن جب آپ ﷺعظیم کامیابی و فتح و نصرت کے ساتھ مکہ میں داخل ہوئے، تو اتنے ظلم وستم کے باوجود بھی آپ کی شخصیت کی عظمت اور آپکے اخلاق کی بلندی نے آپ کو ان مکہ والوں سے بدلہ لینے کی اجازت نہیں دی، چنانچہ آپ ﷺنے ان تمام لوگوں کو معاف کر دیا تھا، جنہوں نے آپ پر بہت زیادہ ظلم و ستم کیے تھے حالانکہ آپﷺان لوگوں سے ان مظالم کا بدلہ لینے کی پوری طاقت وقوت رکھتے تھے۔
اور ان سے کہا:

" جاؤ تم آزاد ہو جاؤ "

اس طرح اسلام نے محمد ﷺاور ان کے پیروکاروں کو ایسے بلند و بالا اخلاق کی تربیت دی جنہوں نے خود غرضی اور انانیت کی زنجیروں سے آزاد کر دیا۔
اور ایسا کیوں نہ ہو جبکہ ان پر نازل ہونے والا قرآن کریم فرماتا ہے :

خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ (الأعراف 199)

(اے محبوب! معاف کرنا اختیار کرو اور بھلائی کا حکم دو اور جاہلوں سے منہ پھیرلو )

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day