Search
نماز کی عملی سنتیں
1= تکبیر تحریمہ کے وقت رفع الیدین کرنا(دونوں ہاتھوں کانوں تک کو اٹھانا)۔
2= رکوع میں جاتے وقت دونوں ہاتھوں کو (کانوں تک) اٹھانا۔
3= رکوع سے اٹھ کر دونوں ہاتھوں کو (کانوں تک) اٹھانا۔
4= دو تشہد والی نماز میں تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہو کر دونوں ہاتھوں کو (کانوں تک) اٹھانا۔
5= ہاتھوں کو اٹھاتے اور گراتے وقت انگلیوں کو ملا کر رکھنا۔
6= انگلیوں اور ہتھیلیوں کو قبلہ کی سمت سیدھا رکھنا۔
7= انگلیوں کو کندھوں کے برابر یا کانوں کی لو تک اٹھانا۔
8= (سینے کے نیچے یا سینے پر دونوں ہاتھوں کو اس طرح باندھے کہ) دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر ہو ، یا دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کی کلائی کو پکڑا ہوا ہو۔
9= (قیام کے وقت) سجدہ کی جگہ پر دیکھتے رہنا۔
10= حالت قیام میں دونوں پاؤں کے درمیان تھوڑا فاصلہ رکھنا۔
11= قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھنا اور پڑھتے وقت اس میں غور و فکر کرنا۔