1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے

جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے

1308 2019/08/18 2024/11/15
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں : اللہ کے رسول ﷺنے ارشاد فرمایا : " جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے، اور جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت کرے"۔

 شیخین نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسے اس طرح روایت کیا ہے، اور اور ابو شریح عدوی سے کچھ زیادتی کے ساتھ روایت کیا ہے وہ یہ ہے کہ آپ نے فرمایا :

" تو وہ اپنے مهمان کی عزت کرتے ہوئے اس کا انعام و حق دے،( اور اس کی اچھی طرح مہمان نوازی کرے)، لوگوں نے عرض کیا: اس کا انعام کب تک ہے؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا: ایک دن اور ایک رات، اور مہمان نوازی تین دن تک ہے، اور جو اس کے بعد ہو وہ اس پر صدقہ ہے"۔

اللہ کے نبی ﷺنے اپنے صحابہ اور انکے بعد آنے والے سارے لوگوں کو اس حدیث پاک میں تین وصیتیں کی ہیں، یہ تینوں وصیتیں اخلاقی اصول و ضوابط میں سے ہیں، کیونکہ یہ ایسے شخص میں ہی ہوں گی جس کا ایمان کامل، یقین صادق اور ضمیر صاف ہو اور اس کا دل لالچ اور کنجوس جیسی ان بری صفتوں سے پاک ہو جو  ایمان کو فاسد اور نور ایمان کو ختم کر دیتی ہیں۔

 

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day