1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. اے لڑکے! اللہ کا نام لو(یعنی بسم اللہ پڑھو) اور اپنے داہنے ہاتھ سے کھاؤ

اے لڑکے! اللہ کا نام لو(یعنی بسم اللہ پڑھو) اور اپنے داہنے ہاتھ سے کھاؤ

956 2020/06/15 2024/03/28
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी

حضرت عمر بن ابو سلمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کی گود میں بیٹھا تھا اور میرا ہاتھ پوری تھالی میں گھوم رہا تھا، تو مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: " اے لڑکے! اللہ کا نام لو(یعنی بسم اللہ پڑھو) اور اپنے داہنے ہاتھ سے کھاؤ، اور جو تمہارے سامنے ہے اس میں سے کھاؤ"، حضرت عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ تب سے میں اسی طرح کھاتا ہوں۔

لوگوں کو مہذب بنانے، ان کے اخلاق کو سنوارنے اور کھانے پینے میں ان کے جاہلی زمانے کے آداب وعادات کو ختم کرکے ان کو سدھارنے کے لیے اسلام جن آداب واخلاق کو لے کر آیا ہے انہیں میں سے ایک ادب کا ذکر اس حدیث پاک کے اندر آیا ہے، چنانچہ کھانے، پینے، پہننے، اٹھنے، بیٹھنے، چلنے، پھرنے، سونے، جاگنے، زیارت وضیافت ومہمان نوازی کرنے اور ان جیسی دیگر لوگوں کی عادتوں میں نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین آپ ﷺ کے بتائے ہوئے آداب واخلاق سے آراستہ تھے۔

حدىث میں مذکور" اللہ کا نام لو" کا مطلب ہے کہ کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھ لیا کرو تاکہ کھانا بابرکت، مفید، کافی اور شفا بخش ہو جائے۔

 " اپنے داہنے ہاتھ سے کھاؤ" یہ  بہت اہم ادب ہے، کیونکہ ہر اچھا کام داہنے ہاتھ سے کرنا چاہیے کیونکہ داہنا ہاتھ ہر اچھی چیز کے کرنے کے لیے بنا ہے اسی وجہ سے اسے عربی میں " یمین" (داہنا) کہتے ہیں جس کا مطلب ہے مبارک اور بابرکت۔

 " اور جو تمہارے سامنے ہے اس میں سے کھاؤ" یعنی پلیٹ یا تھالی میں جو آپ کی طرف اور آپ کے ہاتھ کے نیچے ہے اس کو کھاؤ اور جو آپ کے ساتھ والے کی طرف اور اس کے ہاتھ کے نیچے ہے ادھر سے مت کھاؤ، کیونکہ یہ ادب، شرافت اور اچھے مزاج کے خلاف ہے اور اس سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے۔

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day