1. مضامين
  2. دن اور رات کی ایک ہزار (1000) سنتیں
  3. سترہ کی طرف نماز پڑھنا

سترہ کی طرف نماز پڑھنا

1176 2020/01/01 2024/11/25
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Deutsch Español Italiano Indonesia Русский 中文 Português Nederlands हिन्दी 日本の

اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا :

" جب تم میں کوئی نماز پڑھے تو سترہ کی طرف نماز پڑھے اور اسکے قریب ہو جائے، اور اپنے اور سترہ کے درمیان سے کسی کو گزرنے نہ دے۔

( امام ابو داؤد، ابن ماجہ اور ابن خزیمہ نے اسے روایت کیا ہے)

* نماز پڑھتے وقت سترہ بنانے کے سنت ہونے پر یہ حدیث عام دلیل ہے چاہے مسجد میں پڑھے یا گھر میں،اسی طرح مرد اور عورتیں دونوں  اس حکم میں برابر ہیں، اور کچھ نمازی اپنے آپ کو اس سنت سے محروم کر لیتے ہیں کیونکہ ہم انہیں دیکھتے ہیں کہ وہ سترہ بنائے بغیر ہی نماز پڑھ لیتے ہیں۔

* مسلمان کے ساتھ دن و رات میں کئ بار یہ سنت پیش آتی ہے، چنانچہ سنن مؤکدہ، چاشت کی نماز، تحية المسجد، وتر کی نماز میں اس کے ساتھ یہ سنت پیش آتی ہے، اسی طرح عورت کے ساتھ یہ سنت بار بار پیش آتی ہے جبکہ وہ فرض نماز گھر میں تنہا ادا کرے، اور جماعت کی نماز میں امام مقتدیوں کا سترہ ہوتا ہے۔

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day