1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. اے میرے رب! میں نے تیرے نام سےاپنا پہلو رکھا ہے

اے میرے رب! میں نے تیرے نام سےاپنا پہلو رکھا ہے

1094 2020/06/22 2024/11/15
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية हिन्दी

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جب تم میں سے کو ئی اپنے بستر پر لیٹنے کا ارا دہ کرے تو اپنی ازار کا داخلی کنارہ کھینچ کر اس سے اپنا بستر جھاڑ لے، اس لیے کہ اسے نہیں پتہ کہ( جا نے کے بعد) بستر پر کون سی چیز آ پڑی ہے، پھر کہے: " بِاسْمِكَ رَبِّي بِكَ وَضَعْتُ جَنْبِي، وَبِكَ أَرْفَعُهُ، فَإِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي، فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ '' ( یعنی  اے میرے رب! میں نے تیرے نام سے  اپنا پہلو رکھا ہے، اور تیرے ہی نام پر اس کو اٹھاؤں گا ،پھر اگر تو میری جا ن کو روک لے (یعنی اب میں نہ جاگوں اور مرجاؤں) تو اس پر رحم فرما، اور اگر تو چھو ڑ دے (اور میں جا گوں ) تو اس کی حفاظت فرما ان چیزوں کے ذریعہ جن سے تو  اپنے نیک بندوں کی حفا ظت کرتاہے) ۔

یہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک دوسری حدیث پاک ہے جس میں نبی کریم ﷺنے مسلمان کو یہ وصیت فرمائی ہے کہ وہ بستر پر سونے جانے قبل اسے اپنے کپڑے (یا کسی اور چیز ) سے جھاڑ لے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس پر کوئی کیڑا وغیرہ ہو اور اسے نقصان پہنچا دے، اور پھر مذکورہ بالا دعا پڑھے۔

نبی کریم ﷺبستر کو جھاڑنے کی وجہ بیان فرماتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: " فإِنَّهُ لاَ يَدْرِي مَا خَلَفَهُ عَلَيْهِ." یعنی اس لیے کہ اسے نہیں معلوم کہ اس کے بستر کو چھوڑ کر جانے کے بعد کونسی چیز اس میں آ کر بیٹھی ہو، چنانچہ بلاشبہ اسلام طہارت وپاکی اور نظافت وصفائی کا مذہب ہے اور رسول اکرم ﷺخِلقی وخُلقی طور پر سب سے زیادہ پاک وصاف تھے اور اپنے کپڑوں اور بستر کی صفائی کا سب سے زیادہ خیال رکھتے تھے۔

نبی اکرم ﷺکے فرمان: " بِاسْمِكَ رَبِّي بِكَ وَضَعْتُ جَنْبي" کا مطلب ہے کہ اے اللہ! تیری ہی مدد سے اور تیرے ہی نام کی یاد کے فضل وکرم سے میں نے اپنا پہلو اپنے بستر پر رکھا ہے، اور اے میرے رب! اگر تو نہ ہوتا تو نہ تو میں حرکت کر پاتا اور نہ ہی سکون سے رہ پاتا، اس لیے کہ میری ساری طاقت وقوت تجھی سے ہے، تیرے ہی نام سے سارے آسمان وزمین قائم ہیں اور تیرے ہی نام سے نظام کائنات چلتا ہے، اور اے میرے رب! اگر تو چاہے تو تیرے ہی نام سے میں اس بستر سے اٹھوں گا، کیونکہ نہ تیرے فیصلہ کو کوئی رد کرنے والا ہے اور نہ تیرے حکم کو کوئی  ٹالنے والا ہے۔

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day