Search
سترہ کی طرف نماز پڑھنا
اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا :
" جب تم میں کوئی نماز پڑھے تو سترہ کی طرف نماز پڑھے اور اسکے قریب ہو جائے، اور اپنے اور سترہ کے درمیان سے کسی کو گزرنے نہ دے۔
( امام ابو داؤد، ابن ماجہ اور ابن خزیمہ نے اسے روایت کیا ہے)
* نماز پڑھتے وقت سترہ بنانے کے سنت ہونے پر یہ حدیث عام دلیل ہے چاہے مسجد میں پڑھے یا گھر میں،اسی طرح مرد اور عورتیں دونوں اس حکم میں برابر ہیں، اور کچھ نمازی اپنے آپ کو اس سنت سے محروم کر لیتے ہیں کیونکہ ہم انہیں دیکھتے ہیں کہ وہ سترہ بنائے بغیر ہی نماز پڑھ لیتے ہیں۔
* مسلمان کے ساتھ دن و رات میں کئ بار یہ سنت پیش آتی ہے، چنانچہ سنن مؤکدہ، چاشت کی نماز، تحية المسجد، وتر کی نماز میں اس کے ساتھ یہ سنت پیش آتی ہے، اسی طرح عورت کے ساتھ یہ سنت بار بار پیش آتی ہے جبکہ وہ فرض نماز گھر میں تنہا ادا کرے، اور جماعت کی نماز میں امام مقتدیوں کا سترہ ہوتا ہے۔