1. مضامين
  2. دن اور رات کی ایک ہزار (1000) سنتیں
  3. گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کی سنتیں

گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کی سنتیں

7501 2019/12/18 2024/12/22
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Deutsch Español Italiano Indonesia Русский 中文 Português Nederlands हिन्दी 日本の

 أمام نووی نے ارشاد فرمایا :" ( گھر میں داخل ہوتے وقت) (بسم الله)پڑھنا، اللہ تعالی کا کثرت سے ذکر کرنا، اورگھر والوں کو سلام کرنا مستحب و پسندیدہ ہے۔

1- گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا: کیونکہ اللہ کے رسولﷺکی حدیث پاک میں ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا : " جب  آدمی اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے اور داخل ہوتے وقت اور کھاتے وقت اللہ کا ذکر کرتا ہے تو شیطان کہتا ہے : چلو اس گھر میں تمہارے لیے نا تو رات گزارنے کی جگہ ہے اور نا ہی رات کا کھانا"۔                                                                                       (مسلم)

2: گھر میں داخل ہونے کی دعا پڑھنا : کیونکہ اللہ کے رسولﷺ کی حدیث پاک میں یہ دعا آئی ہے : اَللّهمَ  اِنِّی اَسْاَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ الِله وَلَجْنَا وَ بِسْمِ الله خَرَجْنَا وَعَلَی الله رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا، ثم يسلم على أهله".

[ ترجمہ : اے اللہ ، میں تجھ سے داخل ہونے کی بھلائی اور نکلنے کی بھلائی/ گھر کے اندر اور باہر کی بھلائی مانگتا ہوں ، اللہ کے نام سے ہم داخل ہوئے اور اللہ کے نام ہی سے نکلے ، اور اللہ ہی پر ، جو ہمارا پروردگار ہے ، ہم نے بھروسہ کیا، اور پھر اپنے گھر والوں کو سلام کرے]۔              (داؤد)

* چنانچہ وہ گھر میں داخل ہونے اور اس سے نکلتے وقت اللہ پر بھروسہ کو یاد کرے گا تو اس طرح سے اس کا اللہ تعالی سے ہمیشہ تعلق رہے گا.

3- مسواک کرنا : ( اللہ کے رسول ﷺ جب گھر میں داخل ہوتے تو سب سے پہلے مسواک کرتے)                                                                                 (مسلم)

4- گھر والوں کو سلام کرنا: کیونکہ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے : ﴿فَاِذَا دَخَلْتُمْ بُیُوْتًا فَسَلِّمُوْا عَلى اَنْفُسِكُمْ تَحِیَّةً مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُبٰرَكَةً طَیِّبَةًؕ﴾

[ ترجمہ: پھر جب کسی گھر میں جاؤ تو اپنوں کو سلام کرو ملتے وقت کی اچھی دعا اللہ کے پاس سے مبارک پاکیزہ]

* اگر فرض کیا جائے یا مان لیا جائے کہ مسلمان ہر فرض نماز  کے بعد جو وہ مسجد میں پڑھتا ہے اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے، تو اس طرح صرف دن اور رات میں گھر میں داخل ہوتے وقت 20 سنتیں پر عمل کر سکتا ہے ۔

* اور گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے :( بِسْم اللَّهِخ توكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ ، ولا حوْلَ ولا قُوةَ إلاَّ بِاللَّهِ ، يقالُ لهُ كُفِيت، ووُقِيتَ، وَ هُديتَ، وتنحَّى عنه الشَّيْطَانُ)

[ ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی چیز سے بچنے کی طاقت ہے نہ کچھ کرنے کی،  تو اس سے کہا جاتا ہے :تجھے اللہ کافی ہے اور تجھے شر سے بچا لیا گیا ہے اور تیری راہنمائی کردی گئی ہے، اور اس سے شیطان کو دور کر دیا جائے گا] امام داؤد اور ترمذی نے اسے روایت کیا ہے.

* اور مسلمان دن ورات میں کئی بار اپنے گھر سے نکلتا ہے، چنانچہ مسجد میں نماز ادا کرنے کے لئے، گھر کے کاموں / ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے وہ اپنے گھر سے نکلتا ہے، تو جب جب وہ اپنے گھر سے باہر نکلے گا اور اس سنت پر عمل کرے گا تو بڑی بھلائی اور بہت زیادہ ثواب پاےٰ گاََ۔

گھر سے باہر نکلنے کی اس سنت پر عمل کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ :

1: اس کے ذریعے دنیا اور آخرت کے ہر اہم معاملہ سے اس شخص کو اللہ تعالی کی کفایت حاصل ہو جائے گی۔

2: ہر شر اور بری چیز سے چاہے وہ شیطان کی طرف سے ہو یا انسان کی طرف سے، وہ شخص  اس سے محفوظ رہے گا۔

3: اس کی وجہ سے اس شخص کو ہدایت و رہنمائی مل جائے گی اور ہدایت گمراہی کی ضد ہے، چنانچہ اللہ تعالی تمام دنیا اور آخرت کے تمام کاموں میں اس کو ہدایت دے گا اور اس کی رہنمائی فرمائے گا۔

 

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day