1. مضامين
  2. دن اور رات کی ایک ہزار (1000) سنتیں
  3. کھانے سے پہلے اور کھانے کے دوران کی سنتیں

کھانے سے پہلے اور کھانے کے دوران کی سنتیں

2065 2020/01/13 2025/01/22
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Deutsch Español Italiano Indonesia Русский 中文 Português Nederlands हिन्दी 日本の

کھانے سے پہلے اور کھانے کے دوران کی سنتیں

1= بسم اللہ  پڑھنا :  ( اگر شروع میں بھول جائے تو یاد آنے پر " بِسْمِ اللّه فِي أَوَّلهِ وَآخِره"ِ پڑھ لے۔    ( ابوداؤدو ترمذی)

2= دائیں ہاتھ سے کھانا۔

3=  اپنے سامنے سے کھانا۔

ان تینوں سنتوں کا ذکر ایک ہی حدیث پاک میں آیا ہے :

" اے بچے ! بسم اللہ پڑھو اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ "۔  

  ( مسلم)

4= لقمہ گر جائے تو اسے صاف کر کے کھا لینا:

 کیونکہ حدیث پاک میں ہے کہ :

" جب تم میں سے کسی شخص سے لقمہ گر جائے تو وہ اسے صاف کرکے کھا لے"

(مسلم)

5= تین انگلیوں سے کھانا:

حدیث پاک میں ہے کہ : " اللہ کے رسول ﷺ تین انگلیوں سے کھاتے تھے‘‘

   ( مسلم)

6= کھانے کے دوران بیٹھنے کا طریقہ:

 اپنے گھٹنوں اور پیروں کے بل بیٹھنا، یا دائیں پاؤں کو کھڑا کر کے بائیں پاؤں پر بیٹھنا، یہی مستحب طریقہ ہے جیسا کہ حافظ ابن حجر نے فتح الباری میں ارشاد فرمایا ہے۔

کھانا کھانے کے بعد کی بھی کچھ سنتیں ہیں:

1 = کھانے کے بعد پلیٹ اور انگلیوں کو چاٹنا، نبی کریمﷺ نے پلیٹ اور انگلیوں کو چاٹنے کا حکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا :

"تمھیں نہیں معلوم کہ کس میں میں برکت ہے"۔  

(مسلم)

2= کھانے کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرنا (اور اس کا شکر ادا کرنا) نبی کریم نے ارشاد فرمایا :

"بے شک اللہ تعالیٰ بندے سے اس وقت راضی ہو جاتا ہے جب وہ کوئی چیز کھاتا ہے تو اس پر اسکی حمد بیان کرتا ہے (اور اس کا شکر ادا کرتا ہے)"۔ 

(مسلم )

اور آپ ﷺ درج ذیل الفاظ سے کھانے کے بعد اللہ کا شکر ادا کرتے تھے :

’’ اَلْحَمْدُ لله الَّذِیْ أَطْعَمَنِیْ هذا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلاَ قُوَّۃٍ ‘‘

[ تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور میری طاقت اور قوت کے بغیر مجھے یہ عطا فرمایا]

اس دعا کا فائدہ و ثمرہ یہ ہے کہ :

" اسے پڑھنے والے کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں"

( ابو داؤد، ترمذی اور ابن ماجہ نے اسے روایت کیا ہے، حافظ ابن حجر اور البانی نے اسے حسن قرار دیا ہے )

کھانے کی مذکورہ سنتوں پر اگر دن اور رات کے تینوں کھانوں میں عمل کیا جائے تو اس طرح (21) سنتوں پر عمل ہو گا، اور اگر تینوں کھانوں کے علاوہ کوئی اور ہلکی پھلکی غذا بھی کھائی جائے تو سنتوں کی مذکورہ تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

 

پچھلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day