1. مضامين
  2. ۳۰ نبوی وصیتیں شب زفاف کی زوجین کے لیے
  3. (22) بائیسویں وصیت : ایک رات میں دوبارہ جماع کرنے سے پہلے وضو کرلے

(22) بائیسویں وصیت : ایک رات میں دوبارہ جماع کرنے سے پہلے وضو کرلے

1374 2019/11/17 2024/11/17
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Español हिन्दी

مسلم شوہر جب دوبارہ جماع کا ارادہ کرے تو وضوکرلے، کیونکہ اس سے نشاط و قوت  دوبارہ پیدا ہو جاتی ہے۔

حضور ﷺارشاد فرماتے ہیں :"جب تم سے کوئی بیوی سے جماع کر لے پھر دوبارہ کرنے کا ارادہ کرے تو اس کو وضو کر لینا چاہیے"

اور ایک دوسری روایت میں ہے :" کیونکہ وضوسے دوبارہ  نشاط قوت پیدا ہوجاتی ہے" [1]

 یعنی ایک ہی رات میں دوبارہ جماع کرنے سے پہلے نماز کی طرح مکمل وضو کر لے۔

کیونکہ وضو سے دوبارہ ہمبستری کرنے کے لیےقوت و طاقت اور نشاط و چستی  آ جائے گی، اور وضو کرنے سے اعضاء وضو سے ناپاکی بھی دور ہوجائے گی، اور وہ دونوں پاکیوں میں سے ایک پر رات بھی گزارے  گا کیونکہ بعید نہیں ہے کہ حالت نیند ہی میں وہ مرجائے، اسی سے یہ بھی مستنبط ہوتا ہے کہ عورت کے لیے بھی وضوکرنا مستحب ہے اور وضو سے پہلے دوبارہ ہمبستری کرنا مکروہ ہے۔

 

 



[1]  حدیث صحیح ، مسلم (308)،ابو داود (320)، ترمذی (141)، ابن ماجہ (517) بیہقی  " سنن کبری" (1/203)،(7/192)

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون

اسی قسم کے مضامین

" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day