1. مضامين
  2. ۳۰ نبوی وصیتیں شب زفاف کی زوجین کے لیے
  3. اختتامی وصیت: ولیموں اور دعوتوں میں شرکت کرنے والوں کے لیے کیا مستحب

اختتامی وصیت: ولیموں اور دعوتوں میں شرکت کرنے والوں کے لیے کیا مستحب

1322 2019/11/19 2024/11/17
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية Français हिन्दी

ولیموں اور دعوتوں میں شرکت کرنے والوں کے لیےمستحب یہ ہے کہ کھانے کے بعد صاحب ولیمہ  ودعوت کے لیےدعا کریں، اس موقع پر  اللہ کے رسول کی  کچھ وصیتیں مندرجہ ذیل ہیں:

" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ وَبَارِكْ لَهُمْ فِيمَا رَزَقْتَهُمْ "[1]

 اے اللہ انکی مغفرت فرما اور ان پر رحم فرما، اور جو تو ان کو ( اولاد) عطا فرمائے اس میں ان کے لیےبرکت فرما۔

 

" أَكَلَ طَعَامَكُمُ الأَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلاَئكَةُ وَأَفْطَرَعِنْدَكُمُ الصَّائمُونَ"َ۔[2]

تمہارا کھانا نیک اور صالح لوگ تناول فرمائیں، فرشتے تمہارے لیےدعائے مغفرت کریں، اور روزے دار تمہارے پاس افطار کریں۔

" اللَّهُمَّ بارِك فيهما وبارِك لَهُما في بِنائِهما" [3]

اے اللہ تو ان میں برکت دے  اور انہیں ان کی سہاگرات میں  برکت دے ۔

 چنانچہ آج کے دور میں شب زفاف کے متعلق حضور کی  وصیتوں کی طرف رجوع کرنے کی  ہمیں بہت ہی اشد ضرورت  ہے،  اللہ سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کی مسرت وشادمانی اور شادی میں برکت فرمائے، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔



[1] حدیث صحیح ، احمد (4/187) ومسلم (2042)

[2] ٢ - یہ حدیث صحیح ہے، احمد  (2/6)ومسلم  (1626)

[3]  حدیث حسن ، ابن سعد  نے " طبقات الکبریٰ"  (8/13) میں اور ابن سنی نے " عمل الیوم" (601) میں اس کی تخریج فرمائی ہے۔

 

پچھلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day