1. مضامين
  2. دن اور رات کی ایک ہزار (1000) سنتیں
  3. سو کر اٹھنے کی سنتیں

سو کر اٹھنے کی سنتیں

4023 2019/12/15 2024/12/22
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Deutsch Español Italiano Indonesia Русский 中文 Português Nederlands हिन्दी 日本の

 

1:  چہرے پر سے ہاتھ کے ذریعہ نیند کے اثر کو دور کرنا: امام نووی اور امام ابن حجر نے اس کو مستحب و پسندیدہ بتایا ہے، کیونکہ حدیث پاک میں ہے کہ [ اللہ کے رسول ﷺ نیند سے بیدار ہو کر بیٹھے اور اپنے ہاتھ کے ذریعہ اپنے چہرے پر سے نیند کے اثر کو دور کرنے لگے]۔ (بخاری)

2 : یہ دعا پڑھنا : ( الحمدلله الذي أحيانا بعد ما أماتنا وإليه النشور)

] تمام خوبیاں اللہ ہی کو ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد دوبارہ زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔ [

3: مسواک کرنا:[ اللہ کے رسول ﷺ جب رات کی نیند سے بیدار ہوتے تو مسواک سے اپنے دندان مبارک( دانتوں) کو صاف کرتے  تھے۔ ( بخاری و مسلم)

اور اسکی حکمت یہ ہے کہ :

1: مسواک کی خاصیتوں اور خوبیوں میں سے یہ ہے کہ وہ چستی اور پھرتی لاتی ہے۔

2 : اس سے منہ کی بو دور ہوتی ہے۔

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day