1. مضامين
  2. دن اور رات کی ایک ہزار (1000) سنتیں
  3. سترے کے مسائل

سترے کے مسائل

1699 2020/01/01 2024/11/17
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Deutsch Español Italiano Indonesia Русский 中文 Português Nederlands हिन्दी 日本の

1 - قبلہ رخ جو چیز بھی نمازی اپنے سامنے کرکے نماز پڑھے اس سے سترہ ہو جائے گا جیسے دیوار، عصا / چھڑی یا ستون، سترہ بنانے کے لئے کوئی ایک چیز متعین اور خاص نہیں ہے۔

2 - اور سترہ کی اونچائی اونٹ کے اوپر رکھے جانے والے کجاوے کے پچھلے حصے کے برابر یعنی تقریباً ایک بالشت ہونی چاہیئے۔

3- نمازی اور سترہ کے درمیان دو قدم یعنی تقریباً تین گز/ہاتھ کا فاصلہ ہونا چاہئے اس طور پر کہ نمازی اور سترہ کے درمیان اتنی دوری ہو کہ وہ سجدہ کر سکے۔

3 - سترہ امام اور تنہا نماز پڑھنے والے دونوں کے لئے ہے چاہے فرض نماز ہو یا نفل۔

4- امام کا سترہ ہی مقتدی کا بھی سترہ ہوتا ہے، اسی لیے ضرورت کے وقت مقتدی کے آگے سے گزرنا جائز ہے۔

اس سنت پر عمل کرنے کا فائدہ:   

1- اگر سامنے سے کوئی چیز نماز کو توڑنے یا اس میں کمی کرنے والی گزرے تو سترہ نماز توٹنے (یا اس میں کمی واقع ہونے ) سے بچاتا ہے۔

2 - سترہ نمازی کی نظر کو اِدھر اُدھر بہکنے اور تانک جھانک کرنے سے بچاتا ہے، کیونکہ سترہ رکھنے والا زیادہ تر سترہ کے اندر جگہ ہی میں اپنی نگاہ رکھتا ہے، تو اس طرح سے وہ صرف نماز کے معانی میں غور و فکر کرتا ہے۔

3- سترے کے ذریعے نمازی اپنے سامنے سے گزرنے والوں کو گزرنے کی جگہ دے دیتا ہے، تو اس طرح سے اسکے سامنے سے گزرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی ہے۔

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day