1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. طاقتور مومن کمزور مومن سے اچھا اور اللہ کو زیادہ محبوب ہے

طاقتور مومن کمزور مومن سے اچھا اور اللہ کو زیادہ محبوب ہے

5541 2019/08/15 2024/11/15
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: اللہ کے رسول ﷺنے ارشاد فرمایا : " طاقتور مومن کمزور مومن سے اچھا اور اللہ کو زیادہ محبوب ہے، اور ہر ایک میں بھلائی ہے، ایسی چیز کی خواہش کرو ج و(دنیا اور آخرت دونوں میں ) تمہارے لیے نفع بخش ہو، اللہ سے مدد طلب کرو  تھک  کر بیٹھ نہ جاؤ، اگر تمہیں کوئی پریشانی لاحق ہو تو یہ نہ کہو" كاش ایسا  کرلىتا تو ایسا نہ ہوتا "، بلکہ یہ کہو " یہ اللہ نے مقدر کیا تھا اور جو اس نے چاہا وہی کیا "، کیونکہ لفظ " كاش " شیطانی وسوسوں کا دروازہ کھول دیتا ہے۔

اللہ کے رسول ﷺکى یہ وصیت ان عظیم وصیتوں میں سے ہے جنکی ہر ایک مسلمان دینی اور دنیوی امور میں ضرورت پیش آتی ہے، لہذا وہ اس سے بے نیاز نہیں رہ سکتا، کیونکہ اس میں عظیم و درست تربیتی منہج و طریقہ کا بیان ہے اور نبی کریم ﷺکی دیگر ساری وصیتوں کی طرح یہ بھی قرآن پاک سے ماخوذ ہے۔

طاقتور مومن کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے ایمان و یقین، اللہ کے اطاعت اور اس کے دین کی مدد کرنے، حق کو ثابت اور باطل کا رد کرنے میں طاقتور ہو، اسی طرح علم و جسم، مشکلات کا سامنا کرنے اور دشواریوں کو برداشت کرنے، مصائب و آلام پر صبر کرنے، اچھی اور بری تقدیر پر راضی ہونے اور ان کے علاوہ ان سبھی اوصاف میں طاقتور ہو جن میں مسلمان ایک دوسرے سے متفاوت ہوتے ہیں جیسے عزم و استقلال، شجاعت و بہادری، صدق و اخلاص اور دیگر ایمان کے شعبے۔

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون

اسی قسم کے مضامین

" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day