1. مضامين
  2. الله كےرسول محمدﷺكى ذات گرامي
  3. محمد ﷺاپنے آپ کے ساتھ

محمد ﷺاپنے آپ کے ساتھ

998 2020/11/05 2024/12/22
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Deutsch Español Italiano Indonesia Русский עברית 中文

وہ ایک عظیم شخص تھے ، انہوں نے عظمت کو بنایا عظمت نے انہیں نہیں، انہوں نے خود اعتمادی اور اپنے نظریہ پر ‏ استحکام کے ذریعہ اپنی عظمت کو بنایا، نیز آپکے اخلاق حسنہ،  دشمنوں اور دوستوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے نے آپکی ذات گرامی میں اور بھی چار چاند لگا دیئے، ‏اسکے علاوہ آپکے اندر پیچیدہ بیانی اور تکلف و ریاکاری سے بہت دور، عاجزی و انکساری اور لوگوں پر نرمی اور آسانی کرنے والی عمدہ صفات موجود تھیں.


اپنے آپ کے ساتھ سچے اور اپنے مبدأ اور نظریہ سے مطمئن تھے، اور آپکے اہداف و مقاصد متعین اور واضح تھے.


اپنے مبدأ اور نظریہ پر ثابت قدم رہے یہاں تک کہ اپنا خدائى  پیغام (لوگوں تک) پہونچا دیا اور اپنے ان اعلی نظریات کو پھیلادیا جن سے اکثر وہ لوگ غافل ہیں جو آپ سے عداوت رکھتے ہیں یا آپکی تنقیص شان کرتے ہیں.


آپ نے وہ تمام خصال حمیدہ اپنے اندر جمع کر لیں تھیں جن کا فطرت تقاضا کرتی ہے اور ان تمام صفات کمالیہ کو اپنے اندر سمو لیا تھا جنکی تمام عقلاء آرزو کرتے ہیں.

جمال خِلقي نے جمال خُلقي و عقلی کو گلے لگالیا تھا، تو ایک ایسا چاند طلوع ہوا جس نے سارے عالم کو منور و روشن کردیا اور ایک ایسا چشمہ ابلا جس نے انسانیت کو دوبارہ زندگی بخش دی جو جہالت و انانیت کے تحت دفن ہو چکی تھی.

اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day