1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. رحمن(سب سے زیادہ رحم کرنے والا اللہ) رحم کرنے والوں پر رحم کرتا ہے

رحمن(سب سے زیادہ رحم کرنے والا اللہ) رحم کرنے والوں پر رحم کرتا ہے

1944 2019/08/25 2025/01/18
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी Español

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: " رحمن(سب سے زیادہ رحم کرنے والا اللہ) رحم کرنے والوں پر رحم کرتا ہے، زمین والوں پر رحم کرو تم پر آسمان والا (یعنی آسمانوں کا مالک اللہ) رحم کرے گا، رحم شاخ ہے رحمن کی، جس نے اس کو ملایا اللہ تعالی اس کو (اپنی رحمت سے) ملادے گا اور جس نے اس کو کاٹا اللہ تعالی اس کو (اپنی رحمت سے) کاٹ دے گا"۔

اس حدیث پاک میں نبی کریم ﷺ کے دل سے رحمت و مہربانی کے چشمے فوٹ رہے ہیں، اور یہ ہر اس شخص کے لئے ہیں جو آپکی حکمت و دانائی پر مشتمل وصیتیں اور قیمتی نصیحتیں سنیں اور ان پر عمل کرے، اور آپ ﷺ کے منہ شریف سے نکلی ہوئی بات یاد کرے اور اسے سمجھے اور پھر اللہ رب العزت کی توفیق و مدد سے اس پر عمل کرے۔

چنانچہ نبی کریم ﷺ جیسا کہ ہم جانتے ہیں اور اعتقاد رکھتے ہیں حکیم و بہت زیادہ رؤوف و رحیم پیغمبر ہیں، آپ کے دل مبارک سے علم و حکمت کے جشمے ابلے اور مومنین و مخلصین نے چشموں سے سیرابی حاصل کی، چنانچہ وہ ایمان کے سایہ میں آپس میں پیار و محبت اور بھائی چارے سے زندگی بسر کی، اللہ کى محبت میں ایک دوسرے سے ملتے اور جدا ہوتے، چنانچہ شریعت اسلامی کی تعلیمات اور اس کے احکامات پر عمل کرنے میں ان کی کوئی مثال نہیں ہے۔

 

 
   

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day