1. مضامين
  2. الله كےرسول محمدﷺكى ذات گرامي
  3. محمد ﷺباذوق اور خوبصورت شخص تھے

محمد ﷺباذوق اور خوبصورت شخص تھے

1031 2020/11/05 2025/01/22
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Deutsch Español Русский עברית 中文

اگر آپ ان چیزوں کے بارے میں پتہ کریں گے جنہیں محمد ﷺسب سے زیادہ پسند کرتے تھے، تو آپ کو تین چیزوں ملیں گی، ان میں سے پہلی چیز خوشبو (عطر) ہے، چنانچہ آپ ﷺاچھی خوشبوؤں کو بہت زیادہ پسند کرتے تھے، اور عطر کا کثرت سے استعمال فرماتے تھے، اور انکے اندر سے کبھی کسی نے بد بو نہیں سونگھی، اس پر مزید یہ کہ آپ ﷺایسے بلند و بالا ذوق والے شخص تھے جسکی کوئی مثال نہیں مل سکتی،  چنانچہ آپ ﷺتمام لوگوں سے خوبصورت دکھتے تھے اور وہ کپڑوں میں لوگوں کے درمیان اس طرح چمکتے تھے جیسے آسمان میں چاند چمکتا ہے۔

اور عظیم بات یہ ہے کہ نبی اکرم ﷺاپنے اس دلچسپ اور خوبصورت منظر کے ساتھ اس طرح کے معاشرے و سماج میں ظاہر ہوئے جو بالکل بے ذوق اور صاف صفائی سے بہت دور تھا۔

چنانچہ آپ ﷺخشک صحرا میں ایک خوبصورت اور دلکش پھول، منجمد برفانی میدان میں گرم آگ، اور مردہ زمین میں زندگی کے چشمے کی طرح تھے۔

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day