Search
بے شک اللہ نے بیماری اور دوا دونوں هى چیزیں اتارى ہیں
حضرت ام درداء رضی اللہ عنہا حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ نے بیماری اور دوا دونوں اتارے ہیں، اور ہر مرض کا علاج بنایا ہے، لہذا علاج کرو لیکن حرام چیز سے علاج نہ کرو"۔
قرآن وسنت کے اوامر ونواہی ہماری حقیقت سچی تعبیر کرتے ہیں اور ہماری زندگی کے تقاضوں کے پورے مطابق ہوتے ہیں اور ہماری دنیوی اور اخروی خواہشات کو ایک آسان انداز میں بہتر طریقے سے پورا کرتے ہیں۔
چنانچہ قرآن مجید وسنت مطہرہ بہترین اور واضح رہبر اور روشن دلیل ہیں، جس نے ان کے احکام کو سیکھ لیا وہ یہ ضرور اعتراف کرلے گا کہ یہ ایسے قوانین واحکام ہیں کہ جن کے آگے سبھی قانون ساز دنگ رہ جاتے ہیں اور اس طرح کے احکامات بنانے سے ان کی عقلیں عاجز ہیں اور دنیوی علوم سے آراستہ اصحاب عقل وخرد ان کی حکمت کا ادراک نہیں کر سکتے ہیں، کیونکہ دنیاوی علوم کے حصول سے دینی علوم سے بے نیازی نہیں ہو سکتی ہے۔
بے شک اسلام لوگوں کے درمیان مشہور خرافات کو اپنے ایک اچھے انداز میں ختم کرتا ہے اور وہ ان تمام شبہات واعتراضات کا روشن، واضح اور قوی دلیل کے ساتھ رد کرتا اور ان کا جواب دیتا ہے جنہیں شیطان اپنے پیروکاروں کے دلوں میں ڈال کر بہکاتا اور گمراہ کرتا ہے اب چاہے وہ پیروکار کھلے گمراہ اور جھوٹے لوگوں میں سے ہوں یا پھر ان چھپے ہوئے مکاروں اور گمراہوں میں سے ہوں جنہیں لوگ نیک وصالح سمجھتے ہیں۔