1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. بیشک اللہ نے ہر چیز پر احسان فرض کیا ہے

بیشک اللہ نے ہر چیز پر احسان فرض کیا ہے

1486 2019/08/19 2024/03/29
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी

حضرت ابو یعلی شداد بن اوس رضی اللہ عنہ اللہ کے رسول ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: " بیشک اللہ نے ہر چیز پر احسان فرض کیا ہے، چنانچہ جب تم قتل کرو تو اچھی طرح قتل کرو، اور جب تم ذبح کرو تو اچھی طرح ذبح کرو، اور تم میں سے ہر ایک اپنی چھری کو تیز کرلے اور جانور کو راحت پہنچائے"۔

اسلامی شریعت میں قاعدہ احسان ایک ایسا قاعدہ ہے جس پر تمام احکام تکلیفیہ اور اخلاقی اصول و ضوابط مبنی ہیں، اور وہ عدل و انصاف، بھلائی، وفا اور رحمت کی دلیل ہے۔

نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام سے اسی قاعدہ کے ذریعہ گفتگو شروع فرمائی اور اسے اس عظیم وصیت میں مقدم رکھا جوکہ اس بارے ایک عظیم مثال ہے کہ انسان کو اپنے ہر عمل میں احسان کا مظاہرہ کرنا چاہیے اگرچہ بظاہر اس عمل میں سختی یا بے رحمی ہو۔

اور اللہ کے رسول ﷺ کے اس فرمان : "بیشک اللہ نے ہر چیز پر احسان فرض کیا ہے" سے پتہ چلتا ہے کہ احسان ایک ایسا امر ہے جس کو اللہ نے ساری مخلوق کے لیے ضروری قرار دیا ہے ، اور ہر مکلف پر فرض یا اس کے قریب تر واجب و ضروری کر دیا ہے۔

 

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day