1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. سات (آفتوں کے آنے) سے پہلے جلدی جلدی (نیک) عمل کرلو

سات (آفتوں کے آنے) سے پہلے جلدی جلدی (نیک) عمل کرلو

2057 2020/06/17 2024/11/15
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’سات (آفتوں کے آنے) سے پہلے جلدی جلدی (نیک) عمل کرلو، کیا تمہیں غافل کر دینے والی غربت، سرکش بنا دینے والی امیری، یا تباہ کر دینے والے مرض، یا ایسے بڑھاپے جس سے عقل سٹھیا جائے یا اچانک آ جانے والی موت کا انتظار ہے یا پھر دجال جیسی بدترین غائب چیز کا انتظار ہے یا پھر قیامت کا؟ قیامت تو بہت ہیبت ناک اور کڑوی ہے‘‘۔

اس حدیث پاک میں نبی کریم ﷺنے ایک بہترین اور شاندار وصیت فرمائی ہے اور سوالیہ انداز کے ذریعے اس کی تاکید بھی فرمائی جو کہ بنا کسی ہچکچاہٹ اور سستی کے نیک اعمال کو جلدی سے انجام دینے پر ابھارنے کا ایک بہترین ومفید طریقہ ہے، لہذا ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت اور اپنے وقت سے فائدہ اٹھا کر جلدی جلدی نیک اعمال کرلے، کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں جب اس کے پاس نیک اعمال کرنے کی طاقت وقوت نہ ہو یا اس کے پاس وقت نہ ہو تو وہ افسوس کرے، کیونکہ اس وقت افسوس کرنا کچھ فائدہ نہ دے گا۔

چنانچہ نبی کریم ﷺکے فرمان: " سات (آفتوں کے آنے) سے پہلے جلدی جلدی (نیک)عمل کرلو۔" کا مطلب ہے کہ نیک اعمال کرنے، انہیں ان کی صحیح جگہوں میں تلاش کرنے، ان تک پہنچانے والے ایسے صحیح راستوں کا درست ومناسب انتخاب کرنے میں موقعوں کا فائدہ اٹھاؤ جو تمہارے لیے دنیا وآخرت میں زیادہ نفع بخش ہوں اور زیادہ اجر وثواب کا باعث بنیں اور اس میں خلوص سے کام لو یعنی اللہ کے خوشنودی ورضامندی کے لیے ہی نیک اعمال ہوں۔

چنانچہ یہ تمام چیزیں مبادرت یعنی جلدی کرنے کے مفہوم میں شامل ہیں بلکہ اس کا مفہوم اور بھی وسیع ہے، چنانچہ (نیک اعمال میں) ایک دوسرے سے سبقت کرنا، ایک دوسرے کی مدد کرنا، اور اس میں بہت زیادہ سعی وکوشش کرنا، عبادات ومعاملات میں جسمانی وروحانی جد وجہد صرف کرکے اللہ سے اجر وثواب کی امید رکھنا وغیرہ یہ سب چیزیں بھی مبادرت وجلدی کرنے کے مفہوم میں شامل ہیں۔

 عقلمند شخص اپنی کوئی گھڑی بھی ایسی نہیں گزرنے دیتا ہے جس میں وہ کوئی نیک عمل نہ کرے جو اسے اللہ کے قریب کرے، نہ وہ اپنے اور اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے بھلائی اور اس کے اسباب اور راستوں کی طلب میں کوئی کسر چھوڑتا ہے اور نہ ہی وہ کبھی اللہ کا ذکر چھوڑتا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اللہ کا ذکر ہی بہترین معاون ومددگار ہے۔

پچھلا مضمون اگلا مضمون

اسی قسم کے مضامین

" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day