1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. اے اللہ! اپنے ذکر و شکر اور اپنی بہترین عبادت کے لیے میری مدد فرما

اے اللہ! اپنے ذکر و شکر اور اپنی بہترین عبادت کے لیے میری مدد فرما

1266 2020/06/22 2024/11/15
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी

معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺنے ان کا ہاتھ  پکڑکر ارشاد فرمایا:" اے معاذ! اللہ کی قسم! یقیناً میں تم سے محبت کرتا ہوں، (دوبارہ پھر فرمایا) اللہ کی قسم! یقیناً میں تم سے محبت کرتا ہوں۔" پھر فرمایا:" اے معاذ! میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ ہر نماز کے بعد تم  لازمی یہ کہا کرو: " اَللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ "[یعنی: اے اللہ! اپنے ذکر و شکر اور اپنی بہترین عبادت کے لیے میری مدد فرما]۔

بلا شبہ نبی کریم ﷺکا حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑنا اس لیے تھا کہ ان کے دل میں اپنی الفت ومحبت کے جڑوں کو اور بھی گہرائی تک پہونچا دیں اور وہ اللہ عزوجل کی اطاعت وفرمانبرداری میں سبقت کریں یہاں تک وہ اپنے اس پروردگار سے جا ملیں۔

چنانچہ جب حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا ہاتھ نبی اکرم ﷺکے دست مبارک میں سکون وپذیر ہو گیا، اسے اطمینان وسکون حاصل ہو گیا اور اس نے الفت ومحبت اور شفقت ورحمت وہمدردی کی ٹھنڈک محسوس کی تو پھر نبی کریم ﷺنے اپنی زبان مبارک سے اپنے دل کے بات اور اس کے جذبات کو ظاہر کرتے ہوئے دو مرتبہ ارشاد فرمایا: " اے معاذ! اللہ کی قسم! یقیناً میں تم سے محبت کرتا ہوں، اللہ کی قسم! یقیناً میں تم سے محبت کرتا ہوں۔" اور اللہ کی قسم اور دوسرے طریقوں سے اپنی بات کی تاکید بھی فرمائی، تاکہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو اس عظیم الشان خبر کی مبارک باد دیں، اور پھر حضرت معاذ رضی اللہ عنہ اپنے آپ کو الفت ومحبت کی جنت میں محسوس کریں، اس کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوں اور ایسی عظیم ذات کی قربت کے فضل سے مستفیض ہوں جو اللہ کے سب سے زیادہ قریب ہے، مزید یہ کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺکی بارگاہ سے یہ بھی تعلیم پا رکھی تھی کہ " جو جس سے محبت کرے گا وہ (ا ٓخرت اور جنت میں) اسی کے ساتھ ہوگا۔"

چنانچہ نبی کریم ﷺنے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو اس بات کا مژدہ سنانے کے بعد کہ آپ ﷺان سے محبت کرتے ہیں، ان سے ارشاد فرمایا: " اے معاذ! ہر نماز کے بعد تم  لازمی یہ کہا کرو: " اَللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ" [یعنی: اے اللہ! میری اپنے ذکر، شکر اور بہترین عبادت کے لیے مدد فرما]۔

یعنی ہر فرض وسنت نماز کے بعد تم اپنے دل وزبان سے یہ دعا ضرور پڑھا کرو، کیونکہ دل ہی بولتا ہے اور زبان تو اس کی تعبیر وترجمہ کرتی ہے۔

یہ دعا مسلمان کی دنیا وآخرت کی تمام بھلائیوں کو شامل ہے، لہذا یہ حدیث پاک نبی کریم ﷺکی جوامع الکلم احادیث میں سے ہے۔

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day