1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. بخار کو برا نہ کہو، کیونکہ یہ آدم کی اولاد کے گناہوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کی زنگ کو دور کر دیتی ہے۔

بخار کو برا نہ کہو، کیونکہ یہ آدم کی اولاد کے گناہوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کی زنگ کو دور کر دیتی ہے۔

1454 2020/06/24 2024/11/15
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ (ایک انصاری خاتون) حضرت ام سائب یا حضرت ام مسیب رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے گئے، آپ نے فرمایا: "ام سائب یا (فرمایا: ) ام مسیب! تہیں کیا ہوا کہ شدت سے کانپ رہی ہو؟" انہوں نے کہا: بخار ہے، اللہ تعالیٰ اس میں برکت نہ دے! آپ نے فرمایا: "بخار کو برا نہ کہو، کیونکہ یہ آدم کی اولاد کے گناہوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کی زنگ کو دور کر دیتی ہے۔"

نبی کریم ﷺ بعض صحابہ کرام کی زیارت کے لیے خود ہی ان کے گھر تشریف لے جاتے اور ان سے اپنی الفت ومحبت کا ثبوت دیتے، اسی طرح جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ کو محبت وبرکت کے طور پر اپنے گھر زیارت کے لیے بلاتے تو آپ ان کی دعوت قبول فرماتے اور ان کے گھر تشریف لے جاتے، آپ ﷺ بیماروں کی عیادت کا بہت زیادہ اہتمام کرتے اور انہیں تسلی دیتے اور ان کے لیے دعائیں فرماتے جس سے ان کے دلوں کو خوشی حاصل ہوتی۔

بخار اور اس جیسے دیگر امراض میں جب تک انسان مبتلا رہتا ہے ان سے اس کے گناہ جھڑتے رہتے ہیں یہاں تک وہ پوری طرح گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے بشرطیکہ وہ ان بیماریوں پر صبر کرے اور اس معاملہ میں اللہ کے فیصلے سے راضی وخوش رہے۔

حدیث پاک میں اس کی بہت ہی عمدہ مثال بیان کی گئی ہے، چنانچہ ارشاد ہوا کہ جس طرح سے بھٹی لوہے کی زنگ مکمل طور پر دور کر دیتی ہے اور نیا دکھنے لگتا ہے اسی طرح سے بخار بھی آگ کی بھٹی کی طرح ہے جو بخار زدہ شخص کو جب تک اللہ چاہتا ہے گناہوں سے پاک کرتا رہتا ہے، چنانچہ یہ جتنا زیادہ رکتا ہے فائدہ پہونچاتا ہے لہذا یہ محنت ومشقت برداشت کرنے کا ایک تحفہ ہے۔

نیز اس حدیث پاک سے ہمیں اللہ تعالی کے ساتھ ادب واحترام کے ساتھ رہنے کی تعلیم ملتی ہے، چنانچہ ہمیں چاہیے کہ ہم کوئی بھی ایسا لفظ اپنی زبان سے نہ نکالیں کہ جس سے قضا وتقدیر سے عدم اطمینان ورضامندی کا پتہ چلے یا یہ جس سے نا امیدی ومایوسی کی بو آئے، اور اس کے آس پاس کے لوگوں اور سننے والوں کو برا لگے تو وہ اس سے دور بھاگیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے وہ بھی اسی طرح بے سوچے سمجھے اسی طرح کے الفاظ کہیں۔

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day