1. مضامين
  2. دن اور رات کی ایک ہزار (1000) سنتیں
  3. نماز کی عملی سنتیں

نماز کی عملی سنتیں

1404 2020/01/12 2025/01/22
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Deutsch Español Italiano Indonesia Русский 中文 Português Nederlands हिन्दी 日本の

1= تکبیر تحریمہ کے وقت رفع الیدین کرنا(دونوں ہاتھوں کانوں تک کو اٹھانا)۔

2= رکوع میں جاتے وقت دونوں ہاتھوں کو (کانوں تک) اٹھانا۔

3= رکوع سے اٹھ کر دونوں ہاتھوں کو (کانوں تک) اٹھانا۔

4= دو تشہد والی نماز میں تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہو کر دونوں ہاتھوں کو (کانوں تک) اٹھانا۔

5= ہاتھوں کو اٹھاتے اور گراتے وقت انگلیوں کو ملا کر رکھنا۔

 6=  انگلیوں اور ہتھیلیوں کو قبلہ کی سمت سیدھا رکھنا۔

7=  انگلیوں کو کندھوں کے برابر یا کانوں کی لو تک اٹھانا۔

8= (سینے کے نیچے یا سینے پر دونوں ہاتھوں کو اس طرح باندھے کہ) دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر ہو ، یا دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کی کلائی کو پکڑا ہوا ہو۔

9= (قیام کے وقت) سجدہ کی جگہ پر دیکھتے رہنا۔

10= حالت قیام میں دونوں پاؤں کے درمیان تھوڑا فاصلہ رکھنا۔

11= قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھنا اور پڑھتے وقت اس میں غور و فکر کرنا۔ 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day