1. مضامين
  2. ۳۰ نبوی وصیتیں شب زفاف کی زوجین کے لیے
  3. (29) انتیسویں وصیت : شب زفاف کی صبح لوگوں کو سلام کرے اور ان کے لیے شب زفاف کی صبح شوہر کے لیے اللہ کے رسول ﷺکی وصیتوں میں سے ایک وصیت یہ ہے کہ وہ مہمانوں کا استقبال کرے، ان کو سلام کرے اور ان کے لیےدعائے برکت کرے۔

(29) انتیسویں وصیت : شب زفاف کی صبح لوگوں کو سلام کرے اور ان کے لیے شب زفاف کی صبح شوہر کے لیے اللہ کے رسول ﷺکی وصیتوں میں سے ایک وصیت یہ ہے کہ وہ مہمانوں کا استقبال کرے، ان کو سلام کرے اور ان کے لیےدعائے برکت کرے۔

1119 2019/11/19 2024/12/04
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية Français हिन्दी

شب زفاف کی صبح شوہر  کے لیے اللہ کے رسول ﷺکی وصیتوں میں سے ایک وصیت یہ ہے کہ وہ مہمانوں کا استقبال کرے، ان کو سلام کرے اور ان کے لیےدعائے برکت کرے۔

حضرت انس بن مالک  رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں :" حضرت زینب کی شادی پر آپ ﷺنے ولیمہ کیا تو آپنے مسلمانوں کو پیٹ بھر  روٹی اور گوشت کھلایا، پھر اس کے بعد شادی پر اپنے معمول کی طرح  امہات المؤمنین کے گھر تشریف لے گئے  اور ان کو سلام کیا،   انہوں نے بھی آپ کو سلام کیا اور آپکے لیےدعائے برکت کی"۔ [1]

لہذا شوہر کو چاہیے کہ وہ گھر  کے آنگن یا استقبال کی جگہ بیٹھے اور آنے والے مہمانوں کا استقبال و خیر مقدم کرے اور انہیں اچھے کھانے اور عمدہ پھل پیش کرے، پس ملاحظہ فرمائیں کہ حضور ﷺکی کتنی عظیم اور بلند و بالا وصیتیں ہیں  جو لوگوں کے درمیان الفت و محبت پیدا کرتی ہیں۔

 

 


[1]   حدیث صحیح ، طبقات الکبریٰ لابن سعد (107/8)

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون

اسی قسم کے مضامین

" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day