1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. مومن کے علاوہ کسی اور کو اپنا دوست مت بناؤ

مومن کے علاوہ کسی اور کو اپنا دوست مت بناؤ

1640 2020/06/25 2024/12/18
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: "مومن کے علاوہ کسی اور کو اپنا دوست مت بناؤ اور تمہارا کھانا صرف متقی (پرہیز گار ) شخص ہی کھائے۔"

نیک لوگوں کی دوستی اور مصاحبت میں صرف خیر اور بھلائی ہی ہے اگرچہ اس راہ میں بعض اوقات کچھ لوگوں کو غیر پسندیدہ امور درپیش آتے ہیں لیکن وہ ان کی کچھ پرواہ نہیں کرتے ہیں بلکہ انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ نیک لوگوں سے شر اور برائی کیسے آ سکتی ہے۔

اور یہی مومن کے لائق بھی ہے، کیونکہ وہ پاکی اور صفائی کا عنصر ہے، اور صاف ستھرے دل کا حامل ہے جو ایمان کو پراگندہ کرنے والی ہر بری چیز سے پاک ہے، تو بھلا وہ کسی ایسے شخص سے کیسے قریب ہو سکتا ہے جو اس کے بالکل خلاف ہو اور بھلا وہ کسی ایسے آدمی سے کیسے دوستی کر سکتا ہے جو اس کے بالکل برعکس ہو، تو بھلا کیسے ان دونوں میں اتفاق واتحاد ممكن ہو سکتا ہے حالانکہ وہ دونوں مزاج، روح اور اخلاق کے اعتبار سے ایک دوسرے سے پورے مختلف ہیں۔

بے شک ہر برتن میں سے وہی چیز نکلتی ہے جو اس میں ہوتی ہے، اور ہر شخص وہی خرچ کرتا ہے جو اس کے پاس ہوتا ہے، اسی وجہ سے نبی کریم ﷺ نے مومن کو اپنے جیسے مومن ہی سے دوستی کرنے کا حکم دیا اور اسے بروں کی صحبت اختیار کرنے سے منع فرمایا تاکہ اسے بھی ان جیسی کوئی برائی نہ لاحق ہو جائے۔

مومنوں کی روحیں اجسام میں ڈالے جانے سے پہلے ہی جب سے اللہ تعالی نے انہیں پیدا کیا ہے عالم ارواح ہی میں ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں اور جب دنیا میں ملتی ہیں تو ایک دوسرے کو پہچان لیتی ہیں اور ان میں انسیت والفت پیدا ہو جاتی ہے۔

پچھلا مضمون اگلا مضمون

اسی قسم کے مضامین

" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day