1. مضامين
  2. ۳۰ نبوی وصیتیں شب زفاف کی زوجین کے لیے
  3. (14) چودھویں وصیت : میاں بیوی کا ایک ساتھ دو رکعت نماز پڑھیں

(14) چودھویں وصیت : میاں بیوی کا ایک ساتھ دو رکعت نماز پڑھیں

1279 2019/11/13 2024/12/23
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Español हिन्दी

شب زفاف میں دولہا کے لیے یہ مستحب ہے کہ وہ در رکعت نفل نماز پڑھے، اور دلہن کو بھی اس کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھنا چاہیے، کیونکہ اس سے ان کی شب زفاف میں زیادہ  برکت و رحمت نازل ہوگی۔

حضور ﷺنے بھی ان دو رکعت کی وصیت کرتے ہوئے فرمایا :" جب بیوی شوہر کے پاس آۓ تو وہ کھڑا ہو جائے اور بیوی اس کے پیچھے کھڑی ہو پھر دونوں کو دو رکعت نماز پڑھیں، اس کے بعد شوہر اس طرح دعا کرے :

" اللَّهُمَّ بَارِكْ لِي فِي أَهْلِي، وَبَارِكْ لأَهْلِي فِي، اللَّهُمَّ ارْزُقْهُمْ مِنِّي، وَارْزُقْنِي مِنْهُمْ، اللَّهُمَّ اجْمَعْ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ فِي خَيْرٍ، وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ في خَيْرٍ "

" اے اللہ! میرے لیےمیرے اہل و عیال اور ان کے لیے مجھ میں برکت فرما، اے اللہ! ان کو میرے ذریعے اور مجھے ان کے ذریعے رزق عطا فرما، اے اللہ! ہمیں بھلائی پر جمع فرما، اور جب ہمارے درمیان تفریق فرمانا تو بھلائی کے لیے  فرمانا"۔[1]

ابو اسید کے غلام ابو سعيد سے مروی ہے فرماتے ہیں :" میں نے شادی کی جبکہ میں ایک مملوک ( غلام) تھا، تو میں نے اللہ کے رسول ﷺکے کچھ صحابہ کو دعوت پر بلایا، ان میں حضرت عبداللہ بن مسعود،  ابو ذر اور حذیفہ بھی تھے، بیان کرتے ہیں : جب ہم نماز پڑھنے کے لیےکھڑے ہوئے تو حضرت ابو ذر نماز پڑھانے کے لیےآگے بڑھے، تو صحابہ نے ان سے کہا: روک جاؤ، حضرت ابو ذر نے کہا : کیا واقعی  رک جاؤں؟ انہوں نے جواب دیا : ہاں، ابو سعید بیان کرتے ہیں : انہوں نے نماز پڑھانے کے لیےمجھے آگے کر دیا جبکہ میں ایک غلام تھا، پھر صحابہ نے مجھے تعلیم دیتے ہوئے فرمایا : جب تمہاری بیوی تمہارے پاس آۓ تو دو رکعت نماز پڑھنا، اور اللہ سے اس چیز کی بھلائی طلب کرنا جو تمہارے پاس آئی ہے، اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگنا، پھر تم جانو اور تمہاری بیوی۔[2]

 


[1] یہ حدیث حسن لغیرہ ہے، طبرانی نے " الأوسط"  میں اس کی تخریج فرمائی ہے جیسا کہ" المجمع" (4/291) ، حدیث سلیمان اس کا شاہد ہے، ابو نعیم نے بھی اس کی تخریج فرمائی ہے (1/56) 

[2] یہ خبر صحیح ہے،  مصنف ابن ابی شیبہ  (3/401)

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day