1. مضامين
  2. ۳۰ نبوی وصیتیں شب زفاف کی زوجین کے لیے
  3. (18) اٹھارہویں وصیت : جماع کے وقت شیطان کو بھگانے کے لیےدعا کرے

(18) اٹھارہویں وصیت : جماع کے وقت شیطان کو بھگانے کے لیےدعا کرے

1253 2019/11/14 2024/12/18
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Español हिन्दी

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ  سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول  ﷺنے ارشاد فرمایا :" جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے ساتھ جماع کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے :

" بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ، وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا"[1]

اے اللہ تو ہمیں شیطان سے بچا، اور جو ہمیں تو(اولاد) عطا فرمائے   اسے بھی شیطان سے بچا۔

کیونکہ اگر اس جماع سے انہیں بچہ پیدا ہوا تو شیطان اس کو کبھی نقصان نہیں پہنچاۓ گا "۔

 یہ دعا جماع سے پہلے پڑھے۔

شیطان اس کو کبھی نقصان نہیں پہنچاۓ گا: اس بارے میں اختلاف ہے کہ شیطان اس کو کس طرح کا نقصان نہیں پہنچاۓ گا، لیکن قاضی عیاض نے اس بات پر اجماع  نقل فرمایا ہے  کہ یہاں تمام قسم کے ضرر کی نفی نہیں ہے ، اگرچہ صیغۂ نفی مؤبد  عموم  ضرر پر دلالت کر رہا ہے۔

 



[1] یہ حدیث صحیح ہے، بخاری (4/151)،(8/102)،مسلم (1434)،احمد (1/286)،ابو داود (2161)،ترمذی (1098)،ابن ماجہ (1919)،مصنف عبد الرازق (6/193)، ابن السنی" عمل الیوم والیلہ" (206)،طبرانی نے " الدعا" (941)

 

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day