1. مضامين
  2. ۳۰ نبوی وصیتیں شب زفاف کی زوجین کے لیے
  3. (1) پہلی وصیت :مدعوين زوجين کے لیےدعا كریں

(1) پہلی وصیت :مدعوين زوجين کے لیےدعا كریں

مصنف : مجدی فتحی السید
1044 2019/11/11 2024/11/17
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية Français हिन्दी

شادی میں شرکت کرنے والے لوگوں کو  شب زفاف اور اس کے علاوہ میں میاں بیوی کے لیےدعا کرنا مستحب ہےجیسا کہ حدیث شریف میں وارد ہے چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ  جب حضور صل اللہ علیہ وسلم  کسی کو شادی کی مبارکباد اور دعا سے نوازتے تو فرماتے: 

اللہ تعالیٰ تم کو برکت دے اور اس برکت کو قائم و دائم رکھے  اور تم دونوں کو خیر پر جمع کر ۔

زمانہ جاہلیت میں لوگ جب شادی کی مبارک باد اور دعائیں دیتے تو کہتے تھے :" بالرفاء والبنين" تمہارے درمیان الفت ومحبت پیدا ہو اور تمکو بیٹوں کی نعمت سے نوازا جائے، لیکن جب اسلام آیا تو اس  نے میاں بیوی کے لیے دعائے برکت کا حکم دیا جیسا کہ اوپر گزر چکا، اور زمانہ جاہلیت کی دعا کو چھوڑ کر اس دعا پر عمل کرنے کا حکم دیا؛ کیونکہ اس میں بیٹوں کی محبت اور بیٹیوں سے نفرت کی طرف اشارہ تھا، جیسا کہ یہ ان کی عادت تھا۔

اللہ کے نبی ﷺ نے اپنے قول کو :" بَارَكَ اللَّهُ لَكَ " سے شروع کیا، یعنی اللہ تمہاری شادی میں برکت فرمائے، پھر آپ نے دونوں میاں بیوی کے لیے دعا کرتے ہوئے فرمایا :" وَبَارَكَ عَلَيْكَ " یعنی اللہ تمہاری اولاد میں برکت فرمائے، کیونکہ شادی کا اصل مقصد یہی ہے اور اس کے علاوہ دیگر چیزیں، ایک ساتھ میاں بیوی کا رہنا ایک دوسرے سے لطف اندوز ہونا، یہ سب طلب حصول اولاد ہی کے ما تحت ہیں۔

 


([1]) یہ حدیث صحیح ہے،  امام احمد بن حنبل (2/38)،ابو داود نے( 2130)،ترمذی ( 1097)،ابن ماجہ (708)،ابن حبان (1284)وحاکم (2/183)،  امام ذہبی نے اس کی تصحیح کی ہے اور اسے باقی رکھا ہے۔

 

 

اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day