1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کرتا ہے

زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کرتا ہے

3883 2020/06/23 2024/03/29
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी Español

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:" ....... اور زیادہ مت ہنسو، کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کرتا ہے"۔

یہ جو حدیث پاک میں مذکور ہے کہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کرتا ہے تجربہ سے ثابت ہے، چنانچہ زیادہ وہی ہنستا ہے جو ذہنی ہوس، اخلاقی فساد اور دلی درد وتکلیف اور بیماری کا شکار ہوتا ہے، چنانچہ وہ بنا کسی فائدے کے اپنے دل سے المناک درد، غم، گھبراہٹ اور اندھیرے کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس کی مثال ایسی ہے جیسے کہ ذبح شدہ پرندہ جو شدت الم سے ناچتا ہو۔

اگر یہ مغرور اور بے پرواہ لوگ اپنے مرنے کے بعد کے دردناک عذاب کو جان لیں تو ہرگز اتنا نہ ہنسیں۔

ر سول کریم ﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ ہنسنا دل کو مردہ کرتا ہے بلکہ یہ فرمایا کہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کرتا ہے۔

لہذا انسان کو مناسب جگہ اور مناسب حالت میں کبھی کبھی تھوڑا بہت ہنسنا بھی چاہیے، اور دانش مند شخص بہتر جانتا ہے کہ کب اسے ہنسنا چاہیے اور کب نہیں۔

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day