1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. ٓدمی اپنے دوست کے دین پرہوتا ہے

ٓدمی اپنے دوست کے دین پرہوتا ہے

1182 2020/06/25 2024/11/17
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: " آدمی اپنے دوست کے دین پرہوتا ہے، اس لیے تم میں سے ہر شخص یہ دیکھ لے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔"

یہ وصیت حکمت بالغہ اور بہترین نصیحت اور ان قواعد وضوابط میں سے ایک اہم ترین قاعدہ وضابطہ ہے جن پر ذاتی تعلقات اور معاشرتی روابط مبنی ہیں، اور جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں اس حدیث پاک میں الفاظ  توکم ہیں لیکن یہ بہت سے عمدہ  معانی پر مشتمل ہے جنہیں ہر عقل سلیم محسوس کرتی اور خوشی بخوشی قبول کرتی ہے، اور اچھے سلوک اور عمدہ اخلاق کی تشکیل میں ان کی افادیت اور تاثیر میں ذرہ برابر بھی شک نہیں کرتی ہے۔

اور اس وصیت سے وہی شخص مستفیض ہو سکتا ہے جو ایسی عقل کا مالک ہو جو تمام امور کو ہر طرح سے پرکھنے اور ان کے انجام کو جاننے کی صلاحیت رکھتی ہو اور ایسے پاک وصاف دل کا  حامل ہو جو نور الہی سے ایسی چیزیں دیکھتا ہو جو اس کے علاوہ دوسرے دیکھنے والے لوگ اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ پاتے ہوں۔

اور نبی کریم ﷺ کے فرمان: " اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے" کا مطلب ہے کہ وہ اپنے اس دوست کے احوال، اقوال اور افعال سے متاثر ہوتا ہے یہاں تک وہ بھی اسی کی راہ پر چلتا ہے کبھی تو جان بوجھ کر اور کبھی انجانے میں، اور کبھی کبھار تو تمام افعال وعادات میں ہو بہو اپنے اسی دوست جیسا ہو جاتا ہے جیسا کہ لفظ" علی " یعنی" پر" دلالت کر رہا ہے، کیونکہ یہ یہاں تمکن واستعلاء کو بتانے کے لیے ہے۔

جب کوئی شخص ایک طویل عرصے تک کسی ایسے شخص کے ساتھ رہتا ہے جس سے وہ عقل، علم اور تجربہ میں کم ہو تو وہ اس کے اخلاق سے متاثر ہو جاتا ہے اور ان دونوں میں سے جو بھی مادی اور معنوی اعتبار سے قوی ہوتا ہے تو وہ اپنے سے کم تر ساتھی پر حاوی ہو جاتا ہے۔

ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ان دونوں میں موثر شخص اپنے ساتھی پر حاوی ہو جاتا ہے اور اپنی شدت تاثیر سے اسے اپنا اسیر بنا لیتا ہے، چنانچہ پھر وہ اسی کے اشارہ پر چلتا تو جو وہ کہتا ہے کرتا ہے اور جس چیز سے روکتا ہے رک جاتا اور اس کے ساتھ ایسے رہتا ہے جیسے کہ خادم مخدوم کے ساتھ رہتا ہے۔

عادت یہ رہی ہے کہ اکثر برے شخص کا اثر اس کے نیک ساتھی پر زیادہ ہوتا ہے، کیونکہ شیطان ہمشیہ برائی کے ساتھی کے ساتھ ہے نیز اس برے شخص کی ایسی خصلتیں ہوتی ہیں جو اسی اپنی طرف کھینچتی ہیں۔

حدیث پاک میں آدمی کے دین کا معنی ہے: اس کا سلوک، راستہ، طور طریقہ، منہج وعقیدہ اور اس کی عادت وغیرہ۔

بعض لوگوں کے ایک سے زائد دوست ہوتے ہیں جن کے وہ ہمہ وقت ساتھ رہتے، ساتھ میں کھاتے پیتے ہیں یہاں تک دونوں جسم ایک جان ہو جاتے ہیں۔

 

 

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day