1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو وہ اسے پورا ڈبو لے اور پھر اسے نکال کر پھینک دے

جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو وہ اسے پورا ڈبو لے اور پھر اسے نکال کر پھینک دے

1000 2020/06/15 2024/12/18
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: " جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو وہ اسے پورا ڈبو لے اور پھر اسے نکال کر پھینک دے، کیونکہ اس کے ایک پر میں شفا ہے اور دوسرے میں بیماری۔"

بے شک یہ حدیث پاک نبی کریم ﷺ کا سائنسی معجزہ ہے، کیونکہ آپ ﷺ نے (تقریباً ساڑھے چودہ سو سال پہلے) اس چیز کے بارے میں بتایا جسے آج سائنسدانوں اور علمائے طب نے تجربوں سے ثابت کیا ہے،جبکہ آپ ﷺ  (ظاہری طور پر) نہ تو کوئی سائنسدان اور ڈاکٹر تھے اور نہ ہی آپ ماہر حشریات تھے، اور نہ ہی آپ ﷺ کا علم مبارک مشاہدات، تجربات، فرضی تصورات اور ان سے بحث پر مبنی تھا جیسا کہ سلامتی مقدمات اور صحت نتائج کے لیے سائنسدانوں کا طریقہ ہے، بلکہ آپ ﷺ ایک رسول تھے جنہیں ہیں اللہ رب العزت نے انسانوں کی ہدایت ورہنمائی کے لیے بھیجا تھا، علم وحکمت کی دولت سے مالا مال فرمایا تھا اور کائنات کے عجائب وغرائب اور ان چیزوں پر آپ ﷺ کو مطلع فرمایا تھا جن میں نقصانات اور فوائد ہیں۔

میں مکھی کے نقصانات اور فوائد کے بارے میں سائنسی حوالہ جات کو تلاش کرنے لگا جبکہ اس حدیث پاک پر میرا پورا ایمان تھا، آخر کار مجھے جامعہ ازہر کے ماہنامہ بنام "مجلہ الازہر" میں شائع ہونے والی دلائل سے مزین ایک سائنسی تحقیق مل گئی جسے مفید اور مضر حشرات کے مطالعے اور فن طب میں ماہر دو بڑے عالموں نے تحریر فرمایا تھا، چنانچہ اس میں ہے:

1957ء میں موفٹیس نے مکھی کے جسم پر موجود فنگس فار (Fungus Farm ) سے اینٹی بائیوٹک مادے (Antibiotic Substances) کو الگ تھلگ کیا، تو پتہ چلا کہ یہ کچھ گرام منفی بیکٹیریا جیسے ٹائیفائڈ بیکٹیریا میں ان جراثیم سے مزاحمت کے لیے بہت زیادہ طاقتور اور مؤثر ہے جن کی وجہ سے سنگین حرارتی بیماریوں کا وجود ہوتا ہے جن کے انکیوبیشن (مرض کی ابتدا اور ظہور کے درمیان کا وقفہ) کے لیے بہت کم وقت درکار ہوتا ہے، اور اس کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ ان حیاتیاتی زہریلے مادوں کی ایک گرام مقدار ایک ہزار لیٹر دودھ کو مذکورہ مہلک وبیمار کن جراثیم کی آلودگی سے پاک وصاف کر سکتی ہے، چنانچہ یہ ان مواد کے اثر کی قوت وطاقت کی سب سے بڑی دلیل ہے۔

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day