1. مضامين
  2. الله كےرسول محمدﷺكى ذات گرامي
  3. محمد ﷺممتاز وبےمثال شہری منصوبہ بندی کے بانی ہیں

محمد ﷺممتاز وبےمثال شہری منصوبہ بندی کے بانی ہیں

1130 2020/11/07 2024/12/22
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Deutsch Español Indonesia Русский עברית 中文

اللہ کے رسول ﷺنے بیابان صحرا میں جس نے کبھی تہذیب و تمدن نہیں دیکھا، ایک منفرد اور شاندار شہری نظام قائم کیا جو شاندار منصوبہ بندی اور سلطنت و معاشرہ کی مصلحتوں و مفادات کی رعایت پر ایک ایسے خوبصورت اور دلچسپ انداز میں مشتمل تھا جس کی مثال نہیں مل سکتی۔

لہذا مسجد نبوی شریف مرکز دارالحکومت اور کنٹرول سینٹر، اور اہم واقعات اور ہنگامی حالتوں کے وقت افراد امت کے لئے مرکز کانفرنس تھی۔

اور یہ مرکز (مسجد) غریب اور محتاج کے لئے پناہ گاہ بھی تھا جہاں ریاست اور صدقہ و خیرات والے لوگ ان کے لیے کھانا، کپڑوں اور گھر کا انتظام کرتے تھے، اس کے علاوہ وہ مرکز ان اجنبیوں کے لیے بھی پناہ گاہ تھا جو ریاست کے باہر سے آتے تھے، تو وہ یہی کھاتے پیتے اور رہتے تھے۔

اور یہ شہری منصوبہ بندی جو نبی اکرم ﷺنے اپنے دارالحکومت میں قائم کی، مسجد کے قریب کے گھر والوں اور بازار کے لوگوں پر مبنی تھی تاکہ وہ با آسانی ایک دوسرے سے اور نیز کنٹرول سینٹر سے رابطہ کر سکیں۔

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day