1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. وہ شیطان ہے جس کا نام خنزب ہے، جب تمہیں اس شیطان کا اثر محسوس ہو تو اس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو

وہ شیطان ہے جس کا نام خنزب ہے، جب تمہیں اس شیطان کا اثر محسوس ہو تو اس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو

1684 2020/06/25 2024/11/15
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी

ابوالعلاء سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا کہ اے اللہ کے رسول! شیطان میری نماز میں حائل ہو جاتا ہے اور مجھے قرآن بھلا دیتا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’وہ  شیطان ہے جس کا نام خنزب ہے، جب تمہیں اس شیطان کا اثر محسوس ہو تو اس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو اور (نماز کے اندر ہی) بائیں طرف (دل پر) تین بار پھونک مارلے۔‘‘ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے ایسا ہی کیا تو اللہ تعالی نے اس شیطان کومجھ سے دور کر دیا۔

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین شیطان کی ساری سازشوں کو پورے طور پر جانتے تھے، ان سے بچنے کے کی ساری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے تھے، اور ہمہ وقت ان سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے جیسا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے حکم دیا ہے، تاہم کچھ صحابہ کرام نماز وغیرہ عبادات میں کبھی کبھی شیطانی وسوسے محسوس کرتے اور ان کے دفع کرنے کی طاقت نہ پاتے، لہذا طبیبوں کے طبیب نبی کریم ﷺ کے بارگاہ میں لجو کرتے تاکہ آپ ﷺ انہیں اس بیماری کی دوا بتائیں کہ کہیں اس کا خطرہ بڑھ نہ جائے کہ پھر وہ ذکر واذکار، تسبیح وتہلیل، تلاوت قرآن مجید اور قیام اللیل وغیرہ دیگر عبادات وطاعات میں اپنے اوقات سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب تمہیں اس شیطان کا اثر محسوس ہو تو اس سے اللہ تعالی کی پناہ مانگو"۔ یعنی جب شیطان تمہیں کسی دنیاوی چیز کا وسوسہ دلائے تاکہ تمہیں تمہاری نماز وقراءت سے روکے تو اللہ سے مدد چاہو کیونکہ وہی تمہیں اس سے بچائے گا اور محفوظ رکھے گا، بندہ اسی وقت شیطان اور اس کے شر سے محفوظ رہ سکتا ہے جبکہ وہ اس سے اللہ کی پناہ چاہے، اس سے حفاظت طلب کرے اور ہر حال اور ہر وقت دل جمعی کے ساتھ بکثرت اللہ کا ذکر کرے۔

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day