1. مضامين
  2. رسول اللہ ﷺ پر ایمان نہ لانے والے کے نام ایک پیغام
  3. محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں؟

محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں؟

محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں جن کے ایک ارب سے زیادہ مسلمان پیروکار ہیں؟

کیا  وہ کوئی ایک قابل احترام وممتاز سائنسداں ہیں؟

کیا وہ کسی سلطنت کے کوئی محبوب شہزادے ہیں؟

کیا وہ کسی حکومت کے کوئی ماہر تجربہ کار وزیر اعظم ہیں؟

کیا وہ کوئی عادل بادشاہ ہیں؟

جواب:نہیں، بلکہ ان سب سے بڑھ کر وہ اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔

محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایسی ذات کا نام ہے جو 1400 سال قبل اس دنیا میں تشریف لائی اور کہا کہ انہیں آسمان سے خدائی پیغام کی وحی آتی ہے اور وہ بنا قید زمان ومکان اور بنا تمییز جنس ورنگ کے اس پیغام کو ساری دنیا میں پھیلانے کے مکلف ہیں، اور ان کا پیغام اور ان کی نبوت ورسالت دنیا کی طرف سب سے آخری پیغام اور نبوت ورسالت ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے آخری نبی ورسول ہیں ان کے بعد نہ کوئی نبی ہوگا اور نہ کوئی رسول۔

محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون تھے ؟؟

کیا وہ دہشت گرد تھے جیسا کہ آج کا میڈیا بیان کرتا ہے؟ یا وہ کوئی بہادر جنگجو وفوجی تھے جس کے پاس ایک جنگی فوج تھی جس کی بنیاد پر اکثر جنگوں میں انہوں نے اپنے دشمنوں پر کامیابی حاصل کی؟ یا وہ کوئی ایسی شخصیت تھی جس نے ان قبائل کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے الفت ومحبت بھردی جو ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے؟

بے شک وہ ایک ایسی ذات ہے جس نے سبھی کے حقوق کی حفاظت کی، اس نے مردوں، خواتین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت کی، پڑوسیوں کے مابین تعلقات کو محفوظ رکھا، مسلمانوں کے آپسی اور ان کے اور غیر مسلموں کے مابین تعلقات قائم کیے، خاندانی تعلقات کو منظم کیا جس میں والدین کے بچوں پر عظیم حقوق کی ضمانت دی گئی، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظلم وستم سے روکا، اور عدل وانصاف، پیار ومحبت، یکجہتی اور بھلائی پر ایک دوسرے کی خیر خواہی ومدد کی دعوت دی، ضرورت مندوں کی مدد، بیماروں کی عیادت، آپسی خیر خواہی اور پیار ومحبت کرنے پر زور دیا، نیز مسلمانوں کو چوری، دھوکہ دہی ، قتل اور ظلم و ستم جیسے برے کاموں سے سختی سے منع کیا۔

وہی ہے جنہوں نے ہماری زندگی اور بری طبیعت کو اچھی میں تبدیل کر دیا۔

اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم وہی ہیں جنہوں نے ارشاد فرمایا:

مسلمان چوری نہیں کرتا، مسلمان جھوٹ نہیں بولتا، مسلمان شراب نہیں پیتا، مسلمان زنا نہیں کرتا، مسلمان دھوکہ نہیں دیتا، مسلمان بے گناہ لوگوں کو نہیں مارتا، مسلمان اپنے پڑوسی کو تکلیف نہیں دیتا، مسلمان اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتا ہے اور ان کی خدمت کرتا ہے، مسلمان بچوں، عورتوں، کمزوروں اور بوڑھوں پر شفقت ونرمی کرتا ہے، مسلمان نہ تو انسانوں کو تکلیف دیتا ہے اور نہ ہی جانوروں کو، مسلمان اپنی بیوی سے محبت کرتا ہے اور اس پر رحم دل ہوتا ہے، مسلمان اپنی زندگی کے آخری لمحہ تک اپنی اولاد سے پیار کرتا ہے اور ان کا خیال رکھتا، ایک مسلمان کا اس کی اولاد کے بڑے ہو جانے کے بعد بھی ان سے رابطہ کبھی ختم نہیں ہوتا ہے۔

یہ اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی ہے۔

کیا آپ کو پتہ چلا کہ سارے مسلمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کیوں محبت کرتے ہیں؟

کیا آپ کو پتہ چلا کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات گرامی مسلمانوں کے لیے کتنے اہم ہے؟

ہر مسلمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ہر چیز سے زیادہ محبت کرتا ہے۔

اس سے پہلے کہ آپ اپنی رائے ظاہر کریں، میں آپ کو غیر جانبدار رہنے کی دعوت دیتا ہوں، پس اگر آپ کسی شخص پر کوئی حکم لگانا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل نقاط کو اپنائیں:

1- ذاتی طور پر خود آپ اس کو سنئیے۔

2- اس کی فکر وسوچ کا عقل سلیم کے موافق فکر وسوچ سے موازنہ کریں۔

3- اگر آپ اس کی فکر وسوچ کو مان لیں تو اس کے فعل کو دیکھیں کہ کیا اس کا فعل اس کے قول کے مطابق ہے؟

4- اگر اس کا فعل اس کے قول کے مطابق ہو تو پھر پورے طور پر آپ کو اس کی بات مان لینی چاہیے۔

اس کے بعد آپ کو خود ہی ان حیرت انگیز سوالوں کا جواب مل جائے گا۔

اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day