1. مضامين
  2. ۳۰ نبوی وصیتیں شب زفاف کی زوجین کے لیے
  3. (13) تیرہویں وصیت : شوہر بیوی کے سر پر ہاتھ رکھ کر اس کے لیےدعا کرے

(13) تیرہویں وصیت : شوہر بیوی کے سر پر ہاتھ رکھ کر اس کے لیےدعا کرے

2101 2019/11/13 2025/01/24
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English Français Español हिन्दी

جب شوہر شب زفاف میں اپنی بیوی کے پاس جاۓ تو جماع سے پہلے اپنے داہنے ہاتھ کو اس کے سر کے  سامنے کے حصے   پیشانی پر رکھ کر "بسم اللہ" پڑھے اور اس کے لیےبرکت و آسانی کی دعا کرے جیسا کہ حدیث شریف میں وارد ہے۔

اس بارے میں ہمیں اللہ کے رسول ﷺکی وصیتوں کو پڑھنا چاہیے، آپ ﷺفرماتے ہیں : " جب تم کسی عورت سے شادی کرو یا کوئی غلام خریدو، تو اس طرح دعا کرو :


          "اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ".[1]

اے اللہ میں تجھ سے اس کی بھلائی اور وہ بھلائی منگتا ہوں جس پر تو نے اس کو پیدا فرمایا ہے، اور میں اس کے شر اور اس شر سے جس پر تو نے اس کو پیدا فرمایا ہے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور جب کوئی اونٹ خریدے تو اس کے کوہان کو پکڑ کر یہی دعا کرے "۔

اور دوسری روایت میں ہے :" پھراس کی پیشانی کو پکڑے اور بیوی اور خادم لیے برکت کی دعا کرے "۔

 

 


[1] یہ حدیث حسن ہے، بخاری باب" خلق أفعال العباد"  (ص77) ، ابو داود (2160)،ابن ماجہ (1918)، نسائی " عمل الیوم واللية " (340) ،  حاکم (3/180)،  ابن سني " عمل الیوم والليلہ" (600) ،طبرانی " الدعا "(940)(1360)و بغوی  " شرح السنة" (1329) ۔

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day