1. مضامين
  2. الله كے رسول كى وصيتىں
  3. دو لعنت کے کاموں سے بچو

دو لعنت کے کاموں سے بچو

981 2020/06/23 2025/01/18
مضمون کا ترجمہ.......... زبان میں کیا گیا ہے : العربية English हिन्दी

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا : دو لعنت کے کاموں (یعنی جن کی وجہ سے لوگ تم پر لعنت کریں) سے بچو، صحابہ کرام نے سوال کیا : اے اللہ کے رسول! لعنت کا سبب بننے والے وہ دو کام کون سے ہیں؟ آپ نے جواب دیا: لوگوں کے راستے اور ان سایے (یعنی جہاں وہ لوگ بیٹھ کر آرام کرتے ہوں) میں قضائے حاجت (پاخانہ یا پیشاب) کرنا۔"

اسلام ہراس چیز سے طہارت وپاکی اور صفائی حاصل کرنے کی دعوت دیتا ہے جسے انسانی فطرت نا پسند کرتی ہو یا لوگوں کو اس سے کسی طرح کی کوئی تکلیف ہوتی ہو، چنانچہ اسلام میں پاکی نصف ایمان ہے، اور انسان کا ہر عیب دار چیز سے پاک وصاف رہنا اس کی اچھی طبیعت، صاف فطرت اور اس کے عمدہ واعلی اخلاق اور اچھے سلوک کی دلیل ہے۔

نبی کریم ﷺ کے فرمان" دو لعنت والے کاموں سے بچو" کا مطلب ہے کہ ان سے دور رہو، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ ﷺ سے ان دو کاموں کے بارے میں پوچھا کہ وہ دونوں کون سے کام ہیں؟ تو آپ ﷺ نے انہیں بڑے ہی اچھے انداز میں جواب عطا فرمایا کہ وہ: لوگوں کے راستے اور ان سایے (یعنی جہاں وہ لوگ بیٹھ کر آرام کرتے ہوں) میں قضائے حاجت (پاخانہ یا پیشاب) کرنا ہے۔" یعنی عام راستے یا درخت یا دیوار وغیرہ کے سایے میں پیشاب یا پاخانہ کرنا جہاں لوگ بیٹھتے ہوں۔

جس طرح سے لوگوں کے راستے میں قضائے حاجت کرنا جائز نہیں ہے اسی طرح سے وہاں پتھر، کانٹے، کیلے وغیرہ کے چھلکے یا دوسری گندگی پھینکنا یا وہاں دوسری ایسی چیزیں ڈالنا بھی جائز نہیں ہے جن سے راستہ بند ہو جائے اور لوگوں کا چین وسکون چلا جائے۔

 اسی پر قیاس کرتے ہوئے مجالس، راستوں، گھروں اور مسجدوں وغیرہ میں آوازیں بلند کرنا اور شور مچانا اور ایسے الفاظ کا استعمال کرنا بھی جائز نہیں ہے جنہیں شرم دار لوگ سننا پسند نہیں کرتے ہیں۔

اسلام اپنے تمام عام وخاص احکام میں لوگوں کو ان کی اس فطرت کی طرف بلاتا ہے جس پر اللہ نے انہیں پیدا فرمایا ہے اور ایسی عادت کو ختم کرتا ہے جو ان کی فطرت سلیمہ کے خلاف ہو، لہذا جو اسلام کے احکامات کو جان لے اور انہیں مضبوطی سے تھام لے تو وہ ہر ایسے عمل سے دور رہے گا جو شرم وحیا کو ختم کرتا ہو یا فطرت سلیمہ کے خلاف ہو۔

 

 

 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day