1. مضامين
  2. رسول اللہ ﷺ کا غير مسلموں کی ساتھ سلوک
  3. ان کی اقسام

ان کی اقسام

471 2021/02/03 2024/12/03

ان کی اقسام

پہلی قسم:  وہ غیر مسلم جو ظاہری وباطنی دونوں اعتبار سے غیر مسلم ہوں۔

یہ وہ لوگ ہیں جو کبھی بھی دین اسلام میں داخل نہیں ہوئے ہیں، انہیں میں سے اہل کتاب (یہود و نصاری) ومجوسی وغیرہ ہیں۔

دوسری قسم: مرتد۔

یہ وہ لوگ ہیں جو دین اسلام میں داخل ہوئے اور پھر اسے چھوڑ دیا، چاہے حالت بلوغ میں اسلام میں داخل ہوئے ہوں اور پھر اسے چھوڑ دیا ہو یا والدین کے مذہب  پیدا ہی مسلمان ہوئے ہوں اور بالغ ہونے کے بعد اسلام سے نکل گئے ہوں ہو اور  کفر ثابت ہو گیا ہو۔

تیسری قسم: وہ لوگ جنہوں نے اسلام ظاہر کیا اور دلوں میں کفر چھپائے رکھا، ایسے لوگوں کو "منافق"  کہا جاتا ہے۔

قرآن مجید میں اللہ تعالی نے ان کے نام سے پوری ایک سورت نازل فرمائی ہے جس میں ان کا حقیقی چہرہ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کے برے سلوک کا تذکرہ فرمایا ہے، وہ سورت “المنافقون” ہے اور سورہ "التوبہ" اور دیگر سورتوں میں بھی ان منافقین کا ذکر فرمایا ہے۔

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day