1. مضامين
  2. رسول اللہ ﷺ کا غير مسلموں کی ساتھ سلوک
  3. غیرمسلموں کی تعریف

غیرمسلموں کی تعریف

866 2021/02/03 2024/12/22

: یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت ونبوت اور قرآن و سنت پر پر ایمان نہ رکھتے ہوں، یا کسی ایسی چیز کا انکار کرتے ہوں جس کا دین اسلام سے ہونا ضروری طور پر معلوم ہو جیسے روزانہ پانچ نمازیں، یا رمضان کے روزے،یا  زکات، یا حج کا انکار کرنا یا  قرآن پاک کو اللہ کا کلام نہ ماننا۔

ایسے لوگوں کو “ کفار” کہا جاتا ہے، یہ کلمہ “کفار” عربی زبان کا لفظ ہے جو “کفر”سے مشتق ہے، بولا جاتا ہے“ كفرَ الشيئ َ”یعنی“ سَتَرَه وغطاه” یعنی اس نے اس چیز کو ڈھانپ یا چھپا دیا، اور بولا جاتا ہے “ كفر درعه بثوبه” یعنی “اس نے اپنے کپڑے سے اپنی زرہ کو ڈھانپا اور اس کے اوپر کپڑا پہنا” اور یہ “كفر” لفظ“ آمن” کی ضد ہے، اور جب اس کلمہ کفر کا تعلق اللہ کی ذات سے ہو تو اس کے معنی آتے ہیں: اللہ عز وجل کا انکار کرنا اور اسے نہ ماننا۔ (المنجد في اللغة والأعلام) 

پچھلا مضمون اگلا مضمون
" اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حمایت " ویب سائٹIt's a beautiful day